حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید محمد سعیدی نے کہا: امام حسین علیہ السلام فرماتے ہیں: أُوصِیکُمْ بِتَقْوَی اللَّهِ فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ ضَمِنَ لِمَنِ اتَّقَاهُ أَنْ یُحَوِّلَهُ عَمَّا یَکْرَهُ إِلَی مَا یُحِبُّ وَ یَرْزُقَهُ مِنْ حَیْثُ لایحتسب "میں تمہیں تقویٰ کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ اللہ نے پرہیزگار شخص کی ضمانت لی ہے کہ وہ اس کی حالت کو ناپسندیدہ چیز سے پسندیدہ چیز کی طرف تبدیل کر دے گا اور اسے ایسی جگہ سے روزی دے گا جہاں سے اسے گمان بھی نہ ہو۔"
انہوں نے حالیہ واقعات میں ایرانی قوم کی فتح اور دشمنوں کی شکست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ماہرین کا ماننا ہے کہ جمہوریہ اسلامی اور عظیم ایرانی قوم عالمی ظالموں کے شدید دباؤ کے باوجود سب سے زیادہ لچک کی شرح ریکارڈ کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ اس پیمانے کا دباؤ دنیا میں بے مثال ہے۔ جمہوریہ اسلامی کا نظام اور عوام نے ہاتھ میں ہاتھ ڈالا اور یہ مشکل مرحلہ بڑی حد تک ختم ہو گیا۔
قم کے امام جمعہ نے کہا: حالیہ واقعات میں امریکہ کا بنیادی ڈیزائن وینزویلا کی طرز پر تھا۔ جمہوریہ اسلامی نے دشمنوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔ صیہونیوں نے کئی سالوں تک اس جنگ اور سنگین اہداف کے لیے منصوبہ بندی کی تھی اور اسے عملی شکل دینے کے لیے موزوں موقع کا انتظار کر رہے تھے۔ حکومت نے عوام کے مسائل کے حل کے لیے جو اقدامات اٹھائے اور ہماری غیور اور بابصیرت عوام نے بھی ان فسادیوں سے اپنی صفیں جدا کر لیں تو دشمنوں کو شدید صدمہ پہنچا اور ان کے مذموم منصوبے شکست سے دچار ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا: وہی اللہ جس نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مشرکوں کے شر سے محض مکڑی کے جالے کے ذریعے بچایا، وہی خدا قادر ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کو دشمنوں کے شر سے بچائے اور مجرم امریکہ کے منصوبوں کو سخت شکست سے دوچار کرے۔









آپ کا تبصرہ