حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام حسین علیہ السلام نے صحنِ رسولِ اعظم (ص) کے عظیم الشان منصوبے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جسے حرمِ حرم امام حسین کی تاریخ کا سب سے بڑا توسیعی منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کی باقاعدہ سنگِ بنیاد تقریب آج بروز بدھ 18 فروری 2026 کو منعقد ہوگی۔
حرم کے شعبہ ترقیات کے سربراہ انجینئر حسین رضا مہدی کے مطابق صحنِ رسولِ اعظم (ص) کی کل تعمیراتی زیربنا 3 لاکھ 30 ہزار مربع میٹر جبکہ مجموعی اراضی 1 لاکھ مربع میٹر پر مشتمل ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر نہایت اہمیت کا حامل ہے اور مستقبل میں لاکھوں زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ منصوبہ حرمِ امام حسینؑ کے بڑے توسیعی پروگرام کا تیسرا مرحلہ ہے اور اسے صحنِ مطہر حسینی کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی اقدام سمجھا جا رہا ہے۔ منصوبے پر عملدرآمد شمال مغربی سمت میں صحنِ حسینی کے قریب کیا جائے گا، جسے ایک جامع انجینئرنگ وژن کے تحت ڈیزائن کیا گیا ہے۔
عتبہ حسینیہ کی جانب سے جاری اس عظیم توسیعی منصوبے کا مقصد نہ صرف زیارتی ماحول کو مزید وسعت دینا ہے بلکہ دینی و سماجی خدمات کے لیے جدید اور کشادہ انفراسٹرکچر فراہم کرنا بھی ہے، تاکہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو بہتر اور منظم سہولیات میسر ہو سکیں۔









آپ کا تبصرہ