حوزه نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو میں، ایران کے شہر جورقان کے امام جمعہ حجت الاسلام حسینینیاز نے خاندان کے اسلامی معاشرے میں مرکزی کردار پر زور دیتے ہوئے کہا: خاندان کے استحکام کی سب سے اہم بنیادوں میں سے ایک خوراک اور بالخصوص حلال آمدن پر توجہ ہے کیونکہ رزق کے حلال یا حرام ہونے کے اثرات براہِ راست زندگی، اولاد کی تربیت اور خاندان کے مستقبل میں ظاہر ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا: اگر کوئی خاندان روشن مستقبل اور صالح نسل کی تربیت چاہتا ہے تو اسے مادی رزق کے ساتھ ساتھ معنوی رزق پر بھی توجہ دینا ہوگی۔ ایسا رزق جو حلال طریقے سے حاصل ہو، جس میں کسی کا حق ضائع نہ ہوا ہو اور جو بندگیِ خدا کے لیے سازگار ہو۔
امام جمعہ جورقان نے «نعمت» اور «رزق» کے فرق کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: نعمت انسان کی زندگی میں آنے والی چیزوں کو کہتے ہیں جبکہ رزق وہ ہے جو حقیقتاً انسان کے حصے میں آتا ہے اور اثر دکھاتا ہے۔ اگر انسان کی خوراک اسے اطاعتِ خدا، حسنِ اخلاق اور دوسروں کی خدمت کی طرف لے جائے تو وہ بابرکت رزق ہے لیکن اگر اس کا نتیجہ گناہ اور ظلم ہو تو خواہ وہ نعمت ہی کیوں نہ ہو، بابرکت رزق شمار نہیں ہوتی۔









آپ کا تبصرہ