اتوار 1 مارچ 2026 - 00:09
ایرانی جوابی حملہ کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں بلکہ یہ عالمِ کفر کے خلاف اسلام کی جنگ ہے

حوزہ / علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا: میں پاکستانی عوام اور بالخصوص علمائے کرام کو کہتا ہوں کہ ہم ایک تاریخی دور سے گزر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اپوزیشن لیڈر سینیٹ آف پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے ایران پر امریکی اور صیہونی حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا: افسوس کی بات نہیں ہے کہ امریکہ کے اڈے مسلمان ممالک کے اندر موجود ہیں اور وہیں سے وہ مسلمانوں پر حملہ آور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ضروری ہے کہ ہماری صفوں میں اتحاد رہے۔ اسرائیل کوشش کرے گا کہ امت مسلمہ کو اندر سے کمزور کیا جائے۔

علامہ راجہ ناصر نے کہا: یاد رکھیں کہ یہ ایران کا حق ہے کہ وہ اپنے اوپر ہوئی جنگی جارحیت کے جواب میں امریکی اثاثوں کو نشانہ بنائے۔ کیا یہ افسوس کی بات نہیں ہے کہ امریکہ کے اڈے مسلمان ممالک کے اندر موجود ہیں اور وہیں سے دشمن مسلمانوں پر حملہ آور ہے؟!

انہوں نے کہا: ایرانی جوابی حملہ کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے یہ عالم کفر کے خلاف اسلام کی جنگ ہے۔ یہ ایک بڑی جنگ ہے اور اللہ کے فضل سے ایران کو فتح ہو گی۔ پوری پاکستانی قوم ایرانی عوام اور قیادت کے ساتھ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha