پیر 1 جون 2026 - 02:23
ایرانی سرزمین کے خلاف کسی بھی جارحیت کا جواب پہلے سے بھی زیادہ طاقت اور شدت کے ساتھ دیا جائے گا

حوزہ / ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا: ایرانی فوج کی تمام شاخیں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ دفاعی نظاموں اور جدید عسکری ساز و سامان سے لیس ہیں۔ جس سے ملکی دفاع کا نظام مزید مضبوط ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیشن کمانڈر حبیب اللہ سیاری نے ایران کے دشمنوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی نے ایران کے خلاف نئی جارحیت کی کوشش کی تو اسے ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ سخت اور فیصلہ کن جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا: دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت اور شدت کے ساتھ دیا جائے گا۔

ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا: ایرانی فوج کی تمام شاخیں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ دفاعی نظاموں اور جدید عسکری ساز و سامان سے لیس ہیں۔ جس سے ملکی دفاع کا نظام مزید مضبوط ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: آج جمہوریہ اسلامی ایران کی فوج پوری استقامت اور عزم کے ساتھ دشمن کی ہر مخاصمانہ کارروائی کے مقابلے کے لیے کھڑی ہے اور ملک کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha