حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ حسین نوری ہمدانی نے حجۃ الاسلام والمسلمین خطیب اور سردار غلام رضا سلیمانی سمیت دیگر افراد کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کا راستہ پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ جاری رہے گا اور بالآخر کامیابی حاصل ہوگی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ حجۃ الاسلام والمسلمین خطیب (وزیر اطلاعات) اور سردار غلام رضا سلیمانی (سازمان بسیج مستضعفین کے سربراہ) کی شہادت پر وہ ملتِ ایران کو مبارکباد اور تعزیت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے ملتِ ایران کو شجاع اور انقلابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم شخصیات اپنی مسلسل جدوجہد کا صلہ پا کر درجۂ شہادت پر فائز ہوئیں۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے وزارت اطلاعات اور بسیج کو ملک کے دو اہم ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان اداروں سے وابستہ افراد درحقیقت امام زمانہ (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کے گمنام سپاہی ہیں، جو خاموشی کے ساتھ دن رات خدمات انجام دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید تاکید کی کہ ان شہداء کا راستہ وزارت اطلاعات اور بسیج کے دیگر افراد مزید طاقت اور عزم کے ساتھ جاری رکھیں گے اور ان شاء اللہ حتمی فتح ضرور حاصل ہوگی۔









آپ کا تبصرہ