بدھ 27 مئی 2026 - 10:50
شیعہ سنی اتحاد دشمن کی سازشوں کے خلاف ایک مضبوط ڈھال ہے

حوزہ/ آیت اللہ سید کاظم نور مفیدی نے کہا: شیعہ اور سنی کے درمیان وحدت دشمن کی سازشوں کے خلاف ایک مضبوط ڈھال ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ گلستان کے اہل سنت دینی مدارس کے اساتذہ کے اعزاز میں بیت الزہرا (س) گرگان میں منعقدہ ایک تقریب میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ شہر گرگان آیت اللہ سید کاظم نور مفیدی نے خطاب کے دوران کہا: شیعہ اور سنی کے درمیان وحدت دشمن کی سازشوں کے خلاف ایک مضبوط ڈھال ہے۔

انہوں نے موجودہ حساس حالات میں علما کے اہم فریضے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے علمی سطح کو بلند کرنے اور دینی معارف کی روشن اور جدید تشریح کی ضرورت پر زور دیا۔

شیعہ و سنی کے درمیان وحدت دشمن کی سازشوں کے خلاف ایک مضبوط ڈھال ہے

آیت اللہ نور مفیدی نے شیعہ اور اہل سنت علماء کے درمیان ہمدردی اور دوستی کے ماحول پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ایسی نشستوں کا انعقاد نہ صرف خداوند متعال اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشنودی کا باعث ہے بلکہ یہ دینی بھائی چارے اور اتحاد کی عملی علامت ہے جو دشمنان اسلام کے تفرقہ ڈالنے والے منصوبوں کے خلاف ایک مضبوط ڈھال ہے۔

انہوں نے موجودہ دنیا میں "تبلیغ مبین" کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: دینی علوم کے اساتذہ کو جدید علوم اور جدید طریقوں سے استفادہ کرتے ہوئے معارف اسلامی کو اس طرح پیش کرنا چاہیے کہ وہ نوجوان نسل اور آج کے معاشرے کے لیے روشن، کارآمد اور راہنما ہو۔

شیعہ و سنی کے درمیان وحدت دشمن کی سازشوں کے خلاف ایک مضبوط ڈھال ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha