جمعہ 5 جون 2026 - 09:55
غدیر؛ امت کی ہدایت کا جاویدان منشور ہے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین ماندگاری نے کہا: غدیر محض ایک تاریخی مناسبت نہیں ہے، یہ واقعہ ہدایت کا جاویدان منشور ہے اور جو بھی معاشرہ اس سے وابستہ ہو جائے گا وہ عزت، امن اور دونوں جہانوں کی سعادت حاصل کر لے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین محمد مہدی ماندگاری نے بیرجند کی مصلی المہدی (عج) میں امام خمینی (رہ) کی رحلت کی 37ویں برسی اور قیام 15 خرداد کی تقریب میں خطاب کے دوران کہا: غدیر محض ایک تاریخی مناسبت نہیں ہے بلکہ یہ واقعہ ہدایت کا جاویدان منشور ہے اور جو بھی معاشرہ اس سے وابستہ ہو جائے گا وہ عزت، امن اور دونوں جہانوں کی سعادت حاصل کر لے گا۔

انہوں نے کہا: جس طرح کوئی بھی ادارہ بغیر مینیجر کے منزل تک نہیں پہنچ سکتا، اسی طرح انسان کو کمال کے پیچیدہ راستے پر گامزن ہونے کے لیے "ولایت" نامی الہی رہنمائی کی ضرورت ہے۔

حجت الاسلام ماندگاری نے کہا: دشمنان اسلام کو کبھی توحید اور نبوت سے کوئی مسئلہ نہیں تھا، ان کا مسلمانوں سے مقابلہ ہمیشہ ولایت پذیری پر رہا ہے کیونکہ ولایت حق اور باطل کو جانچنے کا پیمانہ اور صحیح اور غلط رویوں کی پہچان کا معیار ہے۔

اس استاد حوزه نے ولایت فقیہ کو غیبت کے دور میں معاشرے کو الہی ہدایت کے راستے سے جوڑنے والی کڑی قرار دیا اور کہا: جب تک یہ کڑی مضبوط رہے گی، معاشرہ آفتوں اور کجرویوں سے محفوظ رہے گا۔

حجت الاسلام والمسلمین ماندگاری نے موجودہ دور میں ولایت کی ثقافت کو زندہ کرنے میں امام خمینی (رہ) کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا: امام راحل نے نہ صرف ولایت کا پرچم بلند کیا بلکہ ایک مومن، انقلابی اور فداکار نسل کو پروان چڑھایا جس نے ثابت کر دیا کہ اگر صدر اسلام میں بھی ایسے ساتھی ہوتے تو کوئی دشمن اہل بیت علیہم السلام کی حرمت میں داخل ہونے کی جرات نہ کرتا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha