حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، املو ،مبارکپور (اعظم گڑھ)/ حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا کے میدان میں اپنی اور اپنے بہتر جاں نثاروں کی قربانی دے کر اسلام کو بچا لیا ۔
امام حسین علیہ السلام نے حق عدل اور قربانی کی لا زوال مثال پیش کی ۔
امام حسین بن علی علیہ السلام رسول خدا کے نواسے اور علی بن ابی طالب ؑو حضرت زھرا سلام اللہ علیہا کے فرزند تھے آپ 3شعبان سن 4ھجری کو مدینہ میںپیدا ہوئے ۔ آپ نے پوری زندگی اسلام کی حقیقی تعلیمات کے تحفظ عدل وانصاف کے قیام اور ظلم و ستم کے خلاف جد و جہد میں گزاری۔حضرت امام حسین نے کربلا کے میدان میں اپنی جان کا نذرانہ دے کر دم توڑتی، سسکتی ہوئی انسانیت کو حیاتِ نو عطا کردی۔
ان خیالات کا اظہار ’’کربلا اور درسگاہ انسانیت ‘‘کے عنوان پر عزاخانہ زہرا محلہ پرانا پورہ املو،مبارکپور میں بوقت ۹؍بجے شب مولانا رضا حسین نجفی املوی نےمسلسل دس دن عشرہ محرم کی مجالس کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔
روزانہ مجالس کا آغازکاظم حسین،ارشد حسین ،ریاض الحسن اور علی حیدر کی سوز خوانی سے ہوتا تھا اوراختتام انجمن امامیہ رجسٹرڈ املو کے صاحب بیاض سرفراز حسین کی نوحہ خوانی پر ہوتا تھا۔مثل سابق اس سال بھی عشرہ محرم کی مجالس کا آغاز سوز خوانی اور انجمن امامیہ رجسٹرڈ املو کے ممبران کی نو حہ خوانی و سینہ زنی سےمقامی اعتبار سے رونق عزاء قابل دید تھی۔










آپ کا تبصرہ