اتوار 28 جون 2026 - 13:59
رہبرِ انقلاب کے مقام و مرتبے کا تحفظ اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ ضروری ہے، آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے دوران حکومت کی جانب سے ملک کے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات مسلسل جاری رہیں گے اور عوام کو ان کے عملی ثمرات حاصل ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے دوران حکومت کی جانب سے ملک کے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات مسلسل جاری رہیں گے اور عوام کو ان کے عملی ثمرات حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کے مقابلے میں مضبوط اور باوقار موقف اختیار کرنا ناگزیر ہے، کیونکہ کسی بھی قسم کی کمزوری دشمن کو مزید جری بنا دیتی ہے، جبکہ قومی اقتدار دشمن کی طاقت کو کمزور کرتا ہے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے سخت حالات میں عوام کے صبر، استقامت اور قربانیوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم کی عملی اور زبانی دونوں انداز میں قدر دانی کی جانی چاہیے۔

انہوں نے رہبرِ انقلاب کے مقام و منزلت کے تحفظ اور حکومت و قیادت کے درمیان مکمل ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام میں اعتماد، اطمینان اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔

مرجع تقلید نے مہنگائی پر قابو پانے، بازار کی مؤثر نگرانی اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منافع خور عناصر کو عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

انہوں نے ثقافتی مسائل کو بھی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اسلامی شناخت کے تحفظ کے لیے تعلیمی نظام میں کم عمری سے ہی دینی و اخلاقی اقدار، خصوصاً حجاب، پر توجہ دینا ضروری ہے۔

اپنے خطاب کے اختتام پر آیت اللہ مکارم شیرازی نے عوام کے معاشی و سماجی مسائل، بالخصوص نوجوانوں کی مشکلات کے سنجیدہ حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کی قربانیوں کی عملی قدر دانی ہی قومی یکجہتی اور ملک کی ترقی کی ضمانت ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha