پیر 6 جولائی 2026 - 02:58
مسجد جمکران انتظامیہ کی جانب سے رہبر شہید (رہ) کی تشییع کے موقع پر اہم ہدایات جاری

حوزہ/ مسجد مقدس جمکران کی انتظامیہ نے رہبر شہید (رہ) کے جسدِ اطہر پر تاریخی نمازجنازہ اور تشییعی مراسم میں شرکت کرنے والے زائرین کی سہولت، نظم و ضبط اور بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے تفصیلی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد مقدس جمکران کی انتظامیہ نے رہبر شہید (رہ) کے جسدِ اطہر پر تاریخی نمازجنازہ اور تشییعی مراسم میں شرکت کرنے والے زائرین کی سہولت، نظم و ضبط اور بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے تفصیلی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق خواتین زائرین کے قیام کے لیے شبستان امام حسن عسکری علیہ السلام اور شبستان کاظمین جبکہ مرد زائرین کے لیے شبستان کربلا اور شبستان بقیع مختص کیے گئے ہیں۔ زائرین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ خدام و منتظمین کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مقررہ مقامات پر ہی قیام کریں۔

اس اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خواتین زائرین صرف گیٹ نمبر ایک سے آمد و رفت کریں جبکہ مرد زائرین کے لیے گیٹ نمبر دو اور چھ مخصوص کیے گئے ہیں تاکہ زائرین کی نقل و حرکت کو منظم رکھا جا سکے۔

مسجد جمکران کی انتظامیہ نے بتایا کہ مسجد مقام تاحکم ثانی بند رہے گی۔ نمازِ جماعت شبستان بقیع میں ادا کی جائے گی اور گنجائش مکمل ہونے کی صورت میں شبستان امام حسن عسکری علیہ السلام میں بھی نمازِ جماعت کا اہتمام کیا جائے گا۔ رہبر شہید کی نمازِ جنازہ صحن جامع مہدوی میں ادا کی جائے گی۔

اعلامیہ میں زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مراسم میں شرکت کے لیے اپنے ساتھ سجدہ گاہ، قرآن کریم، تسبیح، چفیہ(رومال)، پینے کا پانی، ہلکی غذائی اشیاء اور ضروری ذاتی سامان ضرور رکھیں۔ اسی طرح جمہوریہ اسلامی ایران کا قومی پرچم اور "یالثارات" کا پرچم ساتھ لانے کی بھی ترغیب دی گئی ہے تاکہ اس روحانی اجتماع کی شان میں مزید اضافہ ہو۔

انتظامیہ کے مطابق خواتین زائرین کی استراحت کے لیے پارکنگ نمبر ایک اور دو نیز صحن حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام جبکہ مرد زائرین کے لیے صحن جامع مہدوی، صحن رسول اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحن عیسیٰ بن مریم علیہ السلام مختص کیے گئے ہیں۔ زائرین سے کہا گیا ہے کہ وہ تقریب کے اختتام تک خدام و منتظمین کی ہدایات پر عمل کریں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین کے لیے صحن حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام (گیٹ نمبر ایک) کے قریب جبکہ مردوں کے لیے صحن عیسیٰ بن مریم علیہ السلام (گیٹ نمبر چھ) اور صحن رسول اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (گیٹ نمبر دو) کے قریب واقع بیت الخلاء مخصوص کیے گئے ہیں۔

مسجد جمکران کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ آستان مقدس کے ثقافتی پروگرامز پیر کی شام 6 بجے سے شروع ہوں گے اور رہبر شہید (رہ) کے جسدِ اطہر پر نماز کی ادائیگی تک جاری رہیں گے۔ انتظامیہ نے زائرین سے ان روحانی و ثقافتی پروگراموں میں بھرپور شرکت کی بھی اپیل کی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha