حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارتِ صحت کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ 12 محرم سے 4 صفر تک امریکہ کے حالیہ حملوں کے نتیجے میں 50 سے زائد ایرانی شہری شہید اور 517 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
وزارتِ صحت کے مرکزِ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ حسین کرمان پور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹویٹر) پر جاری بیان میں بتایا کہ امریکی حملوں میں اب تک 50 سے زائد شہریوں نے جامِ شہادت نوش کیا، جبکہ 517 افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ شہداء میں 5 خواتین اور 18 سال سے کم عمر 2 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 35 خواتین اور 19 کم عمر افراد بھی شامل ہیں۔
حسین کرمان پور کے مطابق زخمیوں میں سے 468 افراد علاج کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں، جبکہ 33 زخمی اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔









آپ کا تبصرہ