جمعرات 30 جولائی 2026 - 14:54
اربعینِ حسینیؑ کے زائرین، موکبوں اور مقدس مقامات پر حملے انسانیت کے خلاف جرم ہیں

حوزہ/ امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیماتِ قرآن و اہلِ بیت کے مرکزی جنرل سیکریٹری مہتاب علی شیخ نے اربعینِ حسینیؑ کے موقع پر زائرینِ حضرت امام حسینؑ علیہ السلام، ان کی خدمت میں مصروف موکبوں، مساجد اور دیگر مقدس مقامات پر ہونے والے حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے سفاکانہ اقدامات نہ صرف اسلامی تعلیمات بلکہ تمام انسانی، اخلاقی اور بین الاقوامی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیماتِ قرآن و اہلِ بیت کے مرکزی جنرل سیکریٹری مہتاب علی شیخ نے اربعینِ حسینیؑ کے موقع پر زائرینِ حضرت امام حسینؑ علیہ السلام، ان کی خدمت میں مصروف موکبوں، مساجد اور دیگر مقدس مقامات پر ہونے والے حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے سفاکانہ اقدامات نہ صرف اسلامی تعلیمات بلکہ تمام انسانی، اخلاقی اور بین الاقوامی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اربعینِ حسینیؑ محبت، اخوت، ایثار اور امن کا عظیم عالمی اجتماع ہے، جہاں لاکھوں زائرین خالصتاً امام حسینؑ سے عقیدت کا اظہار کرنے کے لیے شریک ہوتے ہیں۔ ایسے مقدس اجتماع کو نشانہ بنانا پوری امتِ مسلمہ کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے عالمی برادری، اسلامی ممالک، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک واقعے کی آزاد، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، اور آئندہ اربعینِ حسینیؑ کے تمام زائرین، موکبوں اور مقدس مقامات کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

آخر میں مہتاب علی شیخ نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی، اور تمام زائرینِ امام حسینؑ علیہ السلام کی سلامتی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ظلم و دہشت کبھی بھی حسینی فکر کو شکست نہیں دے سکتے، کیونکہ کربلا حق، صبر اور استقامت کا ہمیشہ زندہ رہنے والا پیغام ہے۔

مہتاب علی شیخ

مرکزی جنرل سیکریٹری

امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیماتِ قرآن و اہلِ بیت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha