جمعرات 20 اگست 2026 - 20:19
جامعہ جعفریہ جنڈ میں علمی و روحانی نشست، طلاب کو علم کی اہمیت پر درسِ اخلاق

حوزہ / جامعہ جعفریہ جنڈ میں طلاب کرام کے درس اخلاق کے سلسلہ میں ایک علمی و روحانی نشست کا انعقاد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ جعفریہ جنڈ میں ایک علمی و روحانی نشست کا انعقاد ہوا، جس میں فاضلِ حوزہ علمیہ قم مولانا سید زائر عباس نقوی نے شرکت کی۔

مولانا سید زائر عباس نقوی نے جامعہ جعفریہ جنڈ میں علماءِ کرام سے ملاقات کی اور طلابِ علومِ دینیہ سے خطاب کرتے ہوئے علم کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر نہایت مفید اور پُراثر درسِ اخلاق دیا۔

جامعہ جعفریہ جنڈ میں علمی و روحانی نشست، طلاب کو علم کی اہمیت پر درسِ اخلاق

انہوں نے طلاب کو علمِ دین کے حصول کے ساتھ ساتھ عمل، تقویٰ اور اخلاقِ حسنہ کی اہمیت کی طرف متوجہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر علماءِ کرام اور طلاب نے مولانا سید زائر عباس نقوی سے ملاقات کی اور ان کی علمی و اخلاقی نصائح سے استفادہ کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha