پیر 24 اگست 2026 - 14:48
صحافی دشمن کے جھوٹ کو سچ اور حقیقت پر غالب نہ آنے دیں

حوزہ/ حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے شبستان حضرت زہرا سلام اللہ علیہا میں یومِ صحافت و فوٹوگرافر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین محمد مہدی ماندگاری نے کہا ہے کہ صحافیوں کی ذمہ داری صرف خبر پہنچانا نہیں بلکہ خبروں کی صحت کی جانچ، سچائی کی ترویج اور معاشرے میں امید و بصیرت پیدا کرنا بھی ہے، صحافی دشمن کی جھوٹی اور فریب پر مبنی روایت کو حقیقت کی جگہ لینے نہ دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے شبستان حضرت زہرا سلام اللہ علیہا میں یومِ صحافت و فوٹوگرافر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین محمد مہدی ماندگاری نے کہا ہے کہ صحافیوں کی ذمہ داری صرف خبر پہنچانا نہیں بلکہ خبروں کی صحت کی جانچ، سچائی کی ترویج اور معاشرے میں امید و بصیرت پیدا کرنا بھی ہے، صحافی دشمن کی جھوٹی اور فریب پر مبنی روایت کو حقیقت کی جگہ لینے نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو خبروں کی مختلف اقسام میں فرق کرنا چاہیے اور جھوٹی، مشکوک اور سچی خبروں کو ایک نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے۔

انہوں نے سورۂ منافقون کی پہلی آیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ منافقین کی ایک خصوصیت جھوٹی باتوں اور خبروں کو پھیلانا ہے، لہٰذا صحافیوں کو محتاط رہنا چاہیے کہ وہ نادانستہ طور پر دشمن کے جھوٹ اور فریب کو پھیلانے کا ذریعہ نہ بن جائیں۔

انہوں نے قرآن کریم کی جانب سے مشکوک خبروں کے بارے میں دی گئی تنبیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خبر کو تحقیق اور جانچ کے بغیر قبول یا نشر نہیں کرنا چاہیے۔ صحافی کو خبر موصول ہونے کے بعد سب سے پہلے اس کے ماخذ اور اعتبار کا جائزہ لینا چاہیے، کیونکہ غیر مصدقہ خبروں کی اشاعت معاشرے میں بے چینی اور انتشار پیدا کرسکتی ہے۔

حجۃ الاسلام ماندگاری نے کہا کہ قرآن کریم کی بیان کردہ سچی خبریں انسان کے لیے ہدایت کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے آیت «إِن تَنصُرُوا اللَّهَ یَنصُرْکُمْ» کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ اسلام اور انقلاب اسلامی میں اس وعدۂ الٰہی کی متعدد مثالیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملت ایران نے گزشتہ دہائیوں میں مشکلات، دباؤ اور پابندیوں کے باوجود ولایت کے ساتھ اپنا تعلق برقرار رکھا اور مختلف میدانوں میں قابلِ ذکر پیش رفت حاصل کی۔

انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی حقیقی صلاحیتوں، پیش رفت اور عوام کی استقامت کو درست انداز میں دنیا کے سامنے پیش کریں اور ایسی خبروں کو فروغ دیں جو معاشرے میں امید، بصیرت اور اتحاد کو مضبوط کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha