حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیدالشہداءؑ انسٹی ٹیوٹ کے مدیر شیخ سومبی نے تنزانیہ کے شہر دارالسلام کے علاقے کیگوگو پوستی میں منعقدہ "زَفّہ واک" کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مؤمنین کے لیے رحمت ہیں لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کا جشن صرف خوشی منانے تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ یہ موقع رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر غور کرنے اور ان فرامین پر عمل کرنے کا ذریعہ بننا چاہیے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی امت کے لیے چھوڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی تقریبات کے اہم مقاصد میں سے ایک لوگوں کے دلوں میں خوشی و مسرت پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ان تعلیمات کا حوالہ دیا جن میں مؤمنین کے دلوں کو خوش کرنے اور دوسروں کے ساتھ نیکی کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔
سیدالشہداءؑ انسٹی ٹیوٹ کے مدیر نے مسلمانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی روزمرہ زندگی میں ان تعلیمات پر عمل کریں اور وحدت، امن و اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے معاشرتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوشش کریں۔









آپ کا تبصرہ