جمعہ 11 ستمبر 2026 - 12:25
سجدے سے اٹھتے ہی آیت اللہ بروجردی کی زبان پر کیا ہوتا تھا؟

حوزہ/ حقیقی بندگی جتنی گہری ہوتی ہے، انسان اتنا ہی اللہ تعالیٰ کی عظمت کے سامنے اپنے آپ کو عاجز اور خاضع محسوس کرتا ہے۔ آیت اللہ العظمیٰ بروجردی اپنی بلند علمی و سماجی حیثیت کے باوجود نماز میں خود کو ایک عاجز بندہ سمجھتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ شیخ مرتضیٰ حائری نے آیت اللہ العظمیٰ بروجردی کی نماز کے دوران خشوع و تواضع کا ایک واقعہ بیان کیا ہے۔ وہ فرماتے تھے کہ جب آیت اللہ بروجردی سجدے سے سر اٹھاتے تو ان کی کیفیت ایسی ہوتی جیسے وہ اللہ تعالیٰ سے اپنی کوتاہی پر معذرت کر رہے ہوں اور اپنی بے بسی کا اعتراف کر رہے ہوں۔

آیت اللہ شیخ مرتضیٰ حائری فرماتے تھے: ’’آقای بروجردی جب نماز میں سجدے سے سر اٹھاتے تو ان کی زبانِ حال یہ ہوتی: خدایا! معذرت چاہتا ہوں، اس سے زیادہ مجھ سے نہیں ہو سکتا۔‘‘

ماخذ: الگوی زعامت، صفحہ 58

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha