جمعہ 25 ستمبر 2026 - 15:58
نیتن یاہو کی تقریر کے دوران متعدد وفود کا احتجاجاً واک آؤٹ؛ صہیونی وفد خالی کرسیوں کی گنتی کرتا نظر آیا

حوزہ/ بین الاقوامی گروپ: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی تقریر کے دوران متعدد سفارتی وفود نے احتجاجاً اجلاس ہال سے واک آؤٹ کیا جس کے بعد صہیونی وفد خالی کرسیوں کی گنتی کرتا نظر آیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی گروپ: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی تقریر کے دوران متعدد سفارتی وفود نے احتجاجاً اجلاس ہال سے واک آؤٹ کیا جس کے بعد صہیونی وفد خالی کرسیوں کی گنتی کرتا نظر آیا۔

نیتن یاہو کی تقریر شروع ہونے کے بعد اسرائیلی وفد کے ارکان جنرل اسمبلی کی نشستوں کے درمیان گھومتے اور خالی کرسیوں کا جائزہ لیتے ہوئے نظر آئے۔ منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ میں سامنے آئی ہے، جس میں اسرائیلی وفد کے ارکان ہال میں موجود خالی نشستوں کو شمار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، نیتن یاہو کی تقریر شروع ہوتے ہی متعدد ممالک کے سفارتی وفود احتجاجاً ہال سے باہر نکل گئے۔ اس موقع پر نیتن یاہو نے ہال چھوڑنے والے افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں ’’بزدل‘‘ قرار دیا۔

یہ واک آؤٹ ایسے وقت میں ہوا جب غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں اور فلسطینی علاقوں سے متعلق اسرائیلی پالیسیوں پر عالمی سطح پر شدید اعتراضات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha