حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانیؒ کے انتقال پر دفترِ نمائندگی ولی فقیہ ہند کی جانب سے جمعرات، 24؍ستمبر 2026 کو نئی دہلی میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں علما، ائمہ جمعہ و جماعت، دفتر کے اراکین اور ایرانی کلچر ہاؤس کے نمائندگان نے شرکت کی۔

مجلس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر دفترِ نمائندگی ولی فقیہ ہند کے نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالمجید حکیم الٰہی نے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانیؒ کے علمی و دینی مقام اور اسلامی معارف کے فروغ میں علما و مراجعِ عظام کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے مرحوم مرجعِ تقلید کی علمی و دینی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے حوزہ ہائے علمیہ اور عالمِ اسلام کے لیے ان کی وفات کو ایک بڑا علمی نقصان قرار دیا۔

اس موقع پر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا محسن تقوی، امام جمعہ مسجد جامع کشمیری گیٹ دہلی، نے بھی خطاب کیا اور مرجعیتِ دینی کی اہمیت کے ساتھ فقہا و علما کے علمی، دینی اور معاشرتی کردار پر روشنی ڈالی۔
مجلس کے اختتام پر ذکرِ مصائب، نوحہ خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانیؒ کے لیے بلندیِ درجات اور لواحقین کے لیے صبر و اجر کی دعا کی گئی۔










آپ کا تبصرہ