حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ غازی حنینہ نے حزب اللہ کی جانب سے بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں مزارِ شہیدِ امت کے قریب سید حسن نصراللہ، سید ہاشم صفی الدین اور ان کے ساتھیوں کی دوسری برسی کے موقع پر منعقدہ مرکزی اور پُرجوش تقریب میں شرکت کے دوران اپنے عہد کی تجدید کی۔
انہوں نے کہا کہ درد، غم اور دلوں کو بے چین کرنے والی جدائی کے باوجود ہم سید حسن نصراللہ کی یاد اور ان کی جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
شیخ غازی حنینہ نے مزید کہا: ’’ہم آج بھی اسی عہد پر قائم ہیں جو آپ نے ہم سے لیا تھا اور اسی وعدے کو نبھا رہے ہیں جو آپ نے ہم سے کیا تھا؛ یہاں تک کہ فلسطین، پورے فلسطین کی آزادی اور ہمارے جنوب لبنان سے صہیونی دشمن کے انخلا کا مقصد حاصل ہوجائے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ سید حسن نصراللہ نے ہمارے اندر امید اور اعتماد پیدا کیا اور مزاحمت کے راستے پر ثابت قدم رہنے کا حوصلہ دیا۔
تجمع علمای مسلمان لبنان کے سربراہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سید حسن نصراللہ کی فکر، راستہ اور مزاحمت کا یہ سفر جاری رہے گا اور ان کے ساتھ کیے گئے عہد کو فلسطین کی آزادی تک برقرار رکھا جائے گا۔










آپ کا تبصرہ