بدھ 7 اکتوبر 2026 - 15:37
دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی کنجی "دشمن شناسی" ہے

حوزہ / مرکز تخصصی مدیریت اسلامی کے امور تعلیم کے سرپرست نے کہا: دشمن کو پہچاننا، اس کے نفوذ کے طریقوں سے آگاہی حاصل کرنا اور اس کا مقابلہ کرنے کے راستوں پر توجہ دینا ان اہم امور میں شامل ہے جنہیں پیش نظر رکھا جانا چاہیے اور معاشرے کو ہوشیاری اور بصیرت کے ساتھ ان سازشوں کے مقابلے میں ڈٹ جانا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز تخصصی مدیریت اسلامی کے امور تعلیم کے سرپرست حجت الاسلام محمودی نے دینی تعلیمات میں دشمن شناسی کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: دشمن کو پہچاننا اور اس کی سازشوں کا سامنا کرنے کے طریقوں سے آگاہی حاصل کرنا اسلامی معارف میں اہم موضوعات میں شمار ہوتا ہے اور مؤمن انسان کے لیے ضروری ہے کہ اپنے پروردگار کی معرفت اور اطاعت کے ساتھ ساتھ دشمنوں کی شناخت اور ان کے بارے میں آگاہی بھی رکھے۔

انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک روایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: «أَلَا وَ إِنَّ أَعْقَلَ النَّاسِ عَبْدٌ عَرَفَ رَبَّهُ فَأَطَاعَهُ وَ عَرَفَ عَدُوَّهُ فَعَصَاهُ»؛ آگاہ رہو! سب سے زیادہ عقلمند انسان وہ ہے جو اپنے پروردگار کو پہچانے اور اس کی اطاعت کرے اور اپنے دشمن کو پہچانے اور اس کی نافرمانی کرے۔

حجت الاسلام محمودی نے کہا: یہ روایت دشمن شناسی کو اللہ تعالیٰ کی معرفت اور اطاعت کے ساتھ اہمیت دیتی ہے۔ اس تعلیم کی بنیاد پر دشمن کی صحیح شناخت اور اس کے راستوں اور طریقۂ کار کی پہچان بصیرت اور عقلانیت کے اہم عناصر میں شمار ہوتی ہے اور معاشرہ ان عناصر اور جریانوں سے بے اعتنائی اختیار نہیں کر سکتا جو اثرانداز ہونے اور نفوذ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مرکز تخصصی مدیریت اسلامی کے امور تعلیم کے سرپرست نے قرآن کریم میں دشمن شناسی کے مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم کی متعدد آیات میں دشمن شناسی اور دشمن کا مقابلہ کرنے کے طریقوں کو موضوعِ بحث بنایا گیا ہے اور تقریباً 1500 آیات میں اس موضوع اور دشمن کا مقابلہ کرنے کے طریقوں کی طرف اشارہ ہوا ہے، جو دینی معارف میں دشمن شناسی کی خصوصی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

حجت الاسلام محمودی نے مزید کہا: دشمن شناسی پر توجہ صرف دشمن کو پہچاننے تک محدود نہیں ہے بلکہ ان طریقوں اور ذرائع کو بھی پہچاننا ضروری ہے جنہیں نفوذ اور اثراندازی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ ان کے مقابلے میں ہوشیاری اور آگاہی کے ساتھ عمل کیا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha