حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے یہ مجلس آج صبح کرمانشاہ کے مدرسہ علمیہ امام خمینی (رہ) کی مسجد میں منعقد ہوئی۔ جس میں آیت اللہ شبیری زنجانی کی علمی و معنوی شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی غرض سے بھی حوزہ علمیہ کے اساتذہ، علما اور طلبہ نے شرکت کی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں اس عظیم مرجعِ تقلید کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ علمی مواقع سے بھرپور استفادہ کریں۔

صوبہ زنجان میں نمائندہ ولی فقیہ نے مزید کہا: اس مردِ خدا نے اپنی پوری زندگی میں وقت کی بہترین تنظیم اور امور کی انجام دہی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے مستعد افراد کی تعلیم و تربیت کے میدان میں بے مثال علمی جدوجہد کی۔
نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ولایت مداری کی نمایاں مثال ہیں۔ جنہوں نے دین کی احیا اور ولایت کے تحفظ کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔
صوبہ زنجان میں نمائندہ ولی فقیہ نے آیت اللہ شبیری زنجانی کی اہل بیت علیہم السلام کی مجالس سے گہری محبت کا ذکر کرتے ہوئے انہیں ہمیشہ معارفِ اہل بیت علیہم السلام کی ترویج اور دین کی وضاحت و تبیین کے لیے کوشاں عالمِ دین قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ یہ حوزوی تقریب حضرت صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مصائب کے تذکرہ، امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل، اسلام و مسلمین کی نصرت کی دعا اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کی ضرورت پر تاکید کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ اختتامی مرحلے میں اہل بیت علیہم السلام کے مصائب بیان کیے گئے۔










آپ کا تبصرہ