حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ مرکزی حسین آباد جپلا کے زیرِ اہتمام امام بارگاہ وقف مرحومہ واصلہ بیگم میں منعقد ہونے والی پہلی مجلس سے امام جمعہ حسین آباد مولانا سید علی سجیر رضوی خطاب کریں گے۔
مجلس سے قبل جناب سید نقی امام نقن اور ان کے ہمنوا سوز و مرثیہ پیش کریں گے۔ اس کے بعد جناب سید الخیبر حسین، جناب سید مرزا ریحان اور مرزا نہال بارگاہِ شہزادیِ کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا میں منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کریں گے، جبکہ مجلس کے بعد انجمن اکبریہ نوحہ خوانی کرے گی۔
اس سلسلے کی دوسری اور تیسری مجلس سے مولانا سید سیف عابدی جونپوری خطاب کریں گے۔

دوسری مجلس سے قبل شب 8 بجے قلعہ مسجد سے نوچندی کا علمِ مبارک برآمد ہو کر امام بارگاہ پہنچے گا، جہاں مناجات کے بعد سوز و مرثیہ اور پیش خوانی کے ساتھ مجلس کا آغاز ہوگا۔
آخری مجلس، بروز جمعہ، شب 8 بجے قلعہ مسجد سے جلوسِ فاطمی برآمد ہو کر امام بارگاہ پہنچے گا۔ جلوس کے فوراً بعد سوز و مرثیہ اور پیش خوانی کے ساتھ مجلس کا آغاز ہوگا، جبکہ مجلس کے اختتام پر شبیہ تابوتِ صدیقۂ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زیارت کروائی جائے گی۔
منتظمین نے تمام مؤمنین و مؤمنات سے مجالس اور جلوس میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔











آپ کا تبصرہ