پیر 9 نومبر 2026 - 14:18
آگرہ کے تاریخی مسالمے میں شاعرِ اہلِ بیت عامر فیض آبادی کی ادبی خدمات کا اعتراف، ممتاز شخصیات اور شعراء کو یادگاری ایوارڈ پیش

حوزہ/ شہیدِ ثالث حضرت قاضی نور اللہ شوستریؒ کی یاد میں منعقدہ سالانہ مجالس اور مسالمے کے موقع پر مرحوم شاعرِ اہلِ بیت عامر فیض آبادی کی ادبی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ان کی یاد میں قائم کردہ ’’شاعرِ اہلِ بیت عامر فیض آبادی یادگاری ایوارڈ برائے فروغِ علم و ادب‘‘ کے تحت ملک کی ممتاز علمی، ادبی اور سماجی شخصیات سمیت مشاعرے میں شریک تمام شعراء کو اعزاز سے نوازا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہیدِ ثالث حضرت قاضی نور اللہ شوستریؒ کی یاد میں منعقدہ سالانہ مجالس اور مسالمے کے موقع پر مرحوم شاعرِ اہلِ بیت عامر فیض آبادی کی ادبی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ان کی یاد میں قائم کردہ ’’شاعرِ اہلِ بیت عامر فیض آبادی یادگاری ایوارڈ برائے فروغِ علم و ادب‘‘ کے تحت ملک کی ممتاز علمی، ادبی اور سماجی شخصیات سمیت مشاعرے میں شریک تمام شعراء کو اعزاز سے نوازا گیا۔

تقریب میں ہندوستان میں رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی کے نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین عبدالمجید حکیم الٰہی، حجۃالاسلام مولانا سید تقی نقوی، حجۃ الاسلام سید کلب رشید رضوی، گراف ایجنسی کے ڈائریکٹر ابوذر کنتوری اور تلنگانہ قانون ساز کونسل کے رکن مرزا ریاض الحسن افندی کو یادگاری ایوارڈ پیش کیے گئے۔ اس کے علاوہ مسالمے میں شریک تمام شعراء کو بھی ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔

اس تقریب کے انعقاد اور اسے کامیاب بنانے میں مرزا شفیق حسین شفق نے اہم کردار ادا کیا۔ مرحوم عامر فیض آبادی کی ادبی خدمات اور یادوں کو زندہ رکھنے کے لیے ان کی کوششوں اور ادب سے وابستگی کو سراہا گیا۔

اس موقع پر اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین علی زیدی کے تعاون اور سرپرستی کا بھی شکریہ ادا کیا گیا، جن کے تعاون سے اس یادگاری ایوارڈ کی تقریب کو باوقار انداز میں منعقد کرنے میں مدد ملی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد یاسر نے کہا کہ ان کے بڑے بھائی مرحوم عامر فیض آبادی کی شاعری اور ادبی خدمات کو اس انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا جانا پورے خاندان کے لیے باعثِ فخر اور انتہائی جذباتی لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی شاعر اور ادیب کی اصل پہچان اس کی تخلیقات اور معاشرے میں چھوڑی گئی ادبی میراث ہوتی ہے۔ اس یادگاری ایوارڈ کا مقصد علم و ادب کی خدمت کرنے والی شخصیات اور شعراء کی حوصلہ افزائی کے ساتھ مرحوم عامر فیض آبادی کی ادبی وراثت کو آگے بڑھانا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha