جمعہ 13 نومبر 2026 - 15:39
عقل مندی کا اصل معیار دنیاوی کامیابی نہیں، بلکہ کردار، اخلاص اور احساسِ جواب دہی ہے؛ آغا سید حسن موسوی الصفوی

حوزہ/ انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن موسوی الصفوی نے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں نمازِ جمعہ کے خطبوں میں فکری و روحانی بالیدگی، اخلاقی بلندی اور دینی شعور کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن موسوی الصفوی نے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں نمازِ جمعہ کے خطبوں میں فکری و روحانی بالیدگی، اخلاقی بلندی اور دینی شعور کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

خطبۂ نمازِ جمعہ بڈگام؛ عقلِ سلیم، حق و باطل کی پہچان اور مقصدِ حیات کا روشن چراغ: آقا سید حسن موسوی

آغا سید حسن موسوی الصفوی نے حضرت امام علی بن موسیٰ الرضاؑ کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی عقل و دانائی کا معیار محض دنیاوی کامیابی، مادی ترقی یا ظاہری قابلیت نہیں، بلکہ انسان کا کردار، اعمال، طرزِ زندگی اور آخرت کی جواب دہی کا احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ عقل اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ عظیم نعمت ہے، جس کا حقیقی مقصد انسان کو حق و باطل میں تمیز، اپنی دینی و اخلاقی ذمہ داریوں کی شناخت اور مقصدِ حیات کے ادراک کی صلاحیت عطا کرنا ہے۔ حضرت امام رضاؑ کی تعلیمات کے مطابق حقیقی عقلمند وہ ہے جس سے ہمیشہ خیر و بھلائی کی توقع ہو اور جس کے وجود سے دوسروں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

خطبۂ نمازِ جمعہ بڈگام؛ عقلِ سلیم، حق و باطل کی پہچان اور مقصدِ حیات کا روشن چراغ: آقا سید حسن موسوی

انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی عقل و فہم کا تقاضا ہے کہ انسان دوسروں کے نیک اعمال کی قدر کرے، اپنے اعمال پر غرور نہ کرے اور اعتدال، شائستگی، حکمت و تدبر کو اپنا شعار بنائے۔ علم و حکمت اسی وقت بامعنی ہوتے ہیں جب ان کا اظہار انسان کے کردار اور معاشرتی رویوں میں بھی نظر آئے۔

آغا سید حسن موسوی الصفوی نے اخلاص اور عاجزی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دینی عظمت کا معیار محض عبادات اور مذہبی سرگرمیوں کی کثرت نہیں، بلکہ ان اعمال میں اخلاص، انکساری اور احساسِ بندگی بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ انسان کو اپنی عبادات، صدقات اور دینی خدمات پر فخر کرنے کے بجائے انہیں اللہ تعالیٰ کا فضل اور توفیق سمجھنا چاہیے۔

خطبۂ نمازِ جمعہ بڈگام؛ عقلِ سلیم، حق و باطل کی پہچان اور مقصدِ حیات کا روشن چراغ: آقا سید حسن موسوی

انہوں نے تکبر اور خود پسندی کے روحانی نقصانات بیان کرتے ہوئے شیطان کی مثال پیش کی اور کہا کہ اس کی عبادت کے باوجود تکبر اور حکمِ خداوندی سے انکار نے اسے بارگاہِ الٰہی سے دور کر دیا۔ ظاہری عبادات اور مذہبی سرگرمیاں کسی بھی صورت غرور، برتری کے احساس اور حقوق العباد سے غفلت کا جواز نہیں بن سکتیں۔

آغا سید حسن موسوی الصفوی نے حضرت امام جعفر صادقؑ اور امیرالمؤمنین حضرت علی ابن ابی طالبؑ کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے خدمتِ خلق، ضرورت مندوں کی دستگیری، ایثار و سخاوت اور حقوق العباد کی ادائیگی کو حقیقی دینی شعور کا لازمی تقاضا قرار دیا۔

خطبۂ نمازِ جمعہ بڈگام؛ عقلِ سلیم، حق و باطل کی پہچان اور مقصدِ حیات کا روشن چراغ: آقا سید حسن موسوی

انہوں نے مؤمنین پر زور دیا کہ وہ اپنے اعمال کا مسلسل محاسبہ کریں اور تعلیماتِ اہل بیتؑ کو صرف مجالس اور مذہبی اجتماعات تک محدود رکھنے کے بجائے اپنی روزمرہ زندگی، معاملات اور معاشرتی رویوں میں عملی طور پر نافذ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمان کی حقیقی روح انسان کے کردار، اخلاص، عاجزی اور دوسروں کے ساتھ حسنِ سلوک سے نمایاں ہوتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha