ہفتہ 14 نومبر 2026 - 01:32
راجستھان کی مختلف شیعہ بستیوں میں مجالسِ فاطمیہ؛ مولانا سید کاظم علی زیدی نے خطبۂ فدکیہ کی اہمیت اجاگر کی

حوزہ/ ایامِ فاطمیہ کی آمد کے پیشِ نظر آل شیعہ علماء راجستھان کے صدر مولانا سید کاظم علی زیدی نے استقبالِ ایامِ عزاءِ فاطمیہ کے عنوان سے ریاست راجستھان کی متعدد شیعہ بستیوں کا تبلیغی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف مقامات پر منعقدہ مجالسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی معرفت، سیرت و فضائل اور خطبۂ فدکیہ کے فکری و عملی پیغام کو عام کرنے پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، راجستھان/ آل شیعہ علماء راجستھان کے صدر مولانا سید کاظم علی زیدی صاحب نے حسبِ سابق امسال بھی استقبالِ ایامِ عزاء فاطمیہ کے عنوان سے مختلف شیعہ بستیوں اور شہروں کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد جنابِ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی معرفت اور خطبہ فدک کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

مولانا کاظم علی زیدی نے اپنے تبلیغی دورے کے دوران راجستھان کی شیعہ بستیوں بھوپال ساگر، گواڑیا، سورج پورہ، موتی پورہ، راجوسی، رواڑی، بھوکر، دھولپور، باڑی، مورینہ، کوٹہ، گنگا نگر، آبو روڈ، باسن، روپن گڑھ اور بدالی کھیڑا، بھیلواڑا، علی پورا، جنکپوری، کوٹہ، نصیر آباد، میں مجالسِ عزا سے خطاب کیا۔

مولانا نے ان مجالس میں خاص طور پر جنابِ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت و فضائل و مناقب کو بیان کیا اور خطبہ فدک پر روشنی ڈالی۔

مولانا نے اس تبلیغی دورے کو ایامِ عزا کی تیاری کے لیے انتہائی اہم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے عوام الناس میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی معرفت مزید اجاگر ہوگی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha