منگل 17 نومبر 2026 - 19:42
آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی ممتاز خصوصیات میں سے ایک حرمتِ اہلِ بیت (ع) کا دفاع تھا

حوزہ / حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: ایک صدی تک خطابت اور تدریس کے ذریعہ اہل بیت علیہم السلام کی حرمت کا دفاع اور ان کی ثقافت کو فروغ دینا، عالمِ عامل آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی ممتاز خصوصیات میں سے تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنے پیغام میں فقیہ برجستہ حضرت آیت اللہ وحید خراسانی رضوان اللہ علیہ کی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے۔ ان کے تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

إِنّا لِلّهِ وَإِنّا إِلَیهِ راجِعونَ

فقیہ بزرگوار حضرت آیت اللہ حاج شیخ حسین وحید خراسانی رضوان اللہ علیہ کی رحلت کی خبر سن کر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔

اس عظیم شخصیت نے حوزہ علمیہ خراسان اور نجف اشرف کی ممتاز علمی شخصیات سے کسبِ فیض کرتے ہوئے فقاہت کے اعلیٰ ترین مقام تک رسائی حاصل کی اور بہت سے شاگردوں نے ان کے علمی فیض سے استفادہ کیا۔

خطابت اور تدریس کے ذریعہ قریب ایک صدی تک اہل بیت علیہم السلام کے حریم کا دفاع اور حضرات معصومین علیہم السلام کی ثقافت کو فروغ دینا، اس عالمِ عامل کی ممتاز خصوصیات میں سے تھا۔ بلاشبہ اس عظیم فقیہ کی رحلت حوزاتِ علمیہ کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

میں اس مرجعِ عالی قدر کی وفات پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، حوزاتِ علمیہ، ان کے محترم اور عالم فرزندان بالخصوص آیت اللہ حاج شیخ صادق لاریجانی اور ان کے تمام عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہوں۔

26 آبان 1405 ھ-ش / 17 نومبر 2026ء

حسین نوری ہمدانی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha