بدھ 18 نومبر 2026 - 20:01
فقہ و اصول کی علمی میراث اور حریمِ ولایت کا دفاع؛ آیت اللہ وحید خراسانی (رح) کی زندگی کے نمایاں پہلو

حوزہ/ مجتمع علماء و خطباء، ممبئی، ہندوستان نے عالمِ تشیع کے عظیم مرجعِ تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی (رح) کے سانحۂ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجتمع علماء و خطباء، ممبئی، ہندوستان نے عالمِ تشیع کے عظیم مرجعِ تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی (رح) کے سانحۂ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

مجتمع علماء و خطباء، ممبئی کا مکمل تعزیتی پیغام درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

نہایت رنج و الم اور قلبی افسوس کے ساتھ عالمِ تشیع کے عظیم مرجعِ تقلید، فقیہِ اہلِ بیتؑ، عالمِ ربانی اور حوزۂ علمیہ قم کے ممتاز استاد، حضرت آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) کے ارتحالِ پُرملال پر بارگاہِ حضرت ولی عصر امام مہدیؑ (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف)، رہبر معظم، مراجعِ عظام، حوزاتِ علمیہ، علمائے کرام، شاگردانِ مکتبِ فقاہت و مرجعیت اور تمام مؤمنین و محبینِ اہلِ بیتؑ کی خدمت میں ہدیۂ تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ نے پوری زندگی علومِ آلِ محمدؑ کی تحصیل، تحقیق، تدریس، ترویجِ معارفِ اہلِ بیتؑ اور دفاع از حریمِ ولایت و امامت انجام دیا۔ آپؒ نے اپنی علمی و دینی خدمات کے ذریعے حوزاتِ علمیہ کو گراں قدر علمی سرمایہ عطا کیا اور فقہ و اصول کے میدان میں ایک ممتاز علمی و تحقیقی میراث چھوڑی۔

آپؒ کی رحلت صرف ایک عظیم فقیہ اور مرجعِ تقلید کا فقدان نہیں، بلکہ عالمِ تشیع اور حوزاتِ علمیہ کے لیے ایک عظیم علمی و معنوی خسارہ ہے۔ آپؒ کی علمی بصیرت، دینی استقامت، معارفِ اہلِ بیتؑ سے والہانہ وابستگی اور شعائرِ دینی کی پاسداری ہمیشہ اہلِ علم اور نسلِ نو کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔

ہم دعاگو ہیں کہ پروردگارِ عالم بحقِ محمد و آلِ محمدؑ، اس عظیم فقیہ کی خدماتِ علمی و دینی کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، درجات بلند فرمائے، انہیں جوارِ رحمتِ الٰہی اور قربِ محمد و آلِ محمدؑ میں جگہ عنایت فرمائے اور حضرت بقیۃ اللہ الاعظمؑ کے قلبِ مبارک کو صبر و تسلی عطا فرمائے۔

نیز تمام پسماندگان، متعلقین، شاگردان اور ارادتمندان کی خدمت میں صبرِ جمیل اور اجرِ جزیل کی دعا کرتے ہیں۔

وَسَلَامٌ عَلَىٰ رُوحِهِ الطَّاهِرَةِ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ

مجتمع علماء و خطباء، ممبئی
ہندوستان

فقہ و اصول کی علمی میراث اور حریمِ ولایت کا دفاع؛ آیت اللہ وحید خراسانی (رح) کی زندگی کے نمایاں پہلو

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha