جمعہ 20 نومبر 2026 - 12:48
بین المذاھب مکالمہ عالمی امن کے فروغ کی ضمانت ہے، ایران اور ہندوستان کے درمیان مشترکہ دینی اقدار موجود ہیں: محمد مہدی ایمانی پور

حوزہ/ سازمان فرہنگ و ارتباطات اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد مہدی ایمانی پور نے کہا ہے کہ مختلف مذاہب کے درمیان مکالمہ اور باہمی تعاون دنیا میں امن و سلامتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ہندو مذہب کی تعلیمات میں خدا کی وحدانیت اور خالق کائنات کے لیے کسی شریک اور ہمسر کی نفی جیسے عقائد موجود ہیں، جن میں اسلامی توحید اور عرفان کی تعلیمات سے گہری مماثلت پائی جاتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین محمد مہدی ایمانی پور نے نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے پہلے تمدنی مکالمے میں شرکت کے لیے ہندوستان کے دورے کے دوران منگل 17 نومبر کو معروف مندر اکشردھام مندر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گونانمونی داس سوامی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ملاقات میں حجۃالاسلام ایمانی پور نے کہا کہ ہندوستان تین ہزار سال قبل مسیح سے قدیم اور بھرپور تاریخ و تہذیب کا حامل ملک ہے، جہاں مختلف قومیں، زبانیں، مذاہب اور ثقافتیں آباد ہیں۔ ایران اور ہندوستان کے درمیان تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی تعلقات بھی بہت گہرے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فارسی زبان کئی صدیوں تک ہندوستان کی سرکاری اور دفتری زبان رہی ہے۔ فارسی بولنے والوں کے تقریباً آٹھ سو سالہ دور میں ہندوستانی معاشرے نے ایرانی تہذیب اور فارسی زبان سے بہت کچھ حاصل کیا۔ بیدل اور امیر خسرو دہلوی جیسے عظیم شعرا اس مشترکہ تہذیبی ورثے کی نمایاں مثال ہیں۔

ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ ایران اور ہندوستان روحانیت، اخلاق، حکمت اور مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان پُرامن بقائے باہمی کی طویل روایت رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک اپنے مشترکہ تہذیبی ورثے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جدید دنیا کے لیے ایک بہتر سماجی اور ثقافتی نمونہ پیش کر سکتے ہیں۔

ملاقات میں خاندانی نظام، روحانیت، اخلاقی اقدار اور سماجی زندگی میں مذہب کے کردار کو بھی مشترکہ اہمیت کا حامل قرار دیا گیا۔ دونوں جانب سے مذہبی رہنماؤں، دانشوروں اور ثقافتی اداروں کے درمیان روابط بڑھانے پر زور دیا گیا۔

بین المذاھب مکالمہ عالمی امن کے فروغ کی ضمانت ہے، ایران اور ہندوستان کے درمیان مشترکہ دینی اقدار موجود ہیں: محمد مہدی ایمانی پور

اس موقع پر گونانمونی داس سوامی نے ایرانی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسلام اور ہندو مت کے درمیان مذہبی مکالمے کے خصوصی پروگرام منعقد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے ایرانی علماء اور دانشوروں کی شرکت سے ایسے پروگراموں کے انعقاد کی حمایت کی اور اس مقصد کے لیے ایک مشترکہ تخصصی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز بھی پیش کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha