منگل 24 نومبر 2026 - 17:18
اجین میں تاریخی مسجد، شاہی مقبرے اور درجنوں مزارات کی مسماری غیر قانونی اور غیر آئینی ہے: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

حوزہ/ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے 2028 کے مہاکمبھ کی تیاریوں کے نام پر مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے کی مذمت ہوئے متاثرین کو قانونی اور اخلاقی تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں 2028 میں منعقد ہونے والے مہاکمبھ (سمستھا مہاپرو) کی تیاریوں کے نام پر تاریخی مسجد، شاہی مقبرے، ایک درجن سے زائد مزارات اور دیگر املاک کو منہدم کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کارروائی کو غیر قانونی، غیر منصفانہ اور آئینِ ہند کے بنیادی اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس معاملے میں متاثرین کو ہر ممکن قانونی اور اخلاقی تعاون فراہم کیا جائے گا۔

بورڈ کے قومی ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے اپنے بیان میں کہا کہ بڑے مذہبی اجتماع کے انتظامات کے نام پر تاریخی اور مذہبی اہمیت کے حامل مقامات کو مسمار کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ اطلاعات کے مطابق، 21 نومبر کو علی الصبح تقریباً پانچ بجے ریلوے انتظامیہ نے بھاری پولیس نفری اور نیم فوجی دستوں کی موجودگی میں مادھو نگر ریلوے اسٹیشن کے باہر واقع شاہی مقبرے، مسجد قلندری، متعدد مزارات اور دیگر املاک کو بلڈوزر کے ذریعے منہدم کردیا۔

اجین میں تاریخی مسجد، شاہی مقبرے اور درجنوں مزارات کی مسماری غیر قانونی اور غیر آئینی ہے: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

انہوں نے بتایا کہ اس کارروائی میں مسجد، شاہی مقبرے، متولی کی رہائش گاہ اور دیگر قدیم عمارتیں بھی متاثر ہوئیں، جبکہ متعلقہ اراضی کا معاملہ تاحال بھوپال وقف ٹریبونل میں زیرِ سماعت ہے۔ وقف کمیٹی کے صدر قاضی مولانا عارف ندوی کے مطابق، معاملہ عدالت میں زیرِ التوا ہونے کے باوجود انتظامیہ نے عجلت میں انہدامی کارروائی انجام دی، جو انصاف کے مسلمہ اصولوں کے منافی ہے۔

اجین میں تاریخی مسجد، شاہی مقبرے اور درجنوں مزارات کی مسماری غیر قانونی اور غیر آئینی ہے: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

ڈاکٹر الیاس نے کہا کہ مسجد کمیٹی کے مطابق مسجد قلندری تقریباً 636 سال قدیم ہے اور اس کی تعمیر 1390ء میں ہوئی تھی۔ اگر ریلوے اسٹیشن کی توسیع یا بنیادی ڈھانچے کی بہتری مقصود تھی تو اس کے لیے متبادل راستے اختیار کیے جاسکتے تھے، لیکن تاریخی مذہبی مقامات کو مسمار کرنا افسوس ناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کارروائی سے آئینِ ہند کی دفعات 14، 25، 26 اور 300-A کے تحت حاصل مساوات، مذہبی آزادی اور جائیداد کے تحفظ کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کا سوال پیدا ہوتا ہے۔ بورڈ مقامی ذمہ داران کی جانب سے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتا ہے اور انہیں قانونی و اخلاقی تعاون فراہم کرے گا۔

اجین میں تاریخی مسجد، شاہی مقبرے اور درجنوں مزارات کی مسماری غیر قانونی اور غیر آئینی ہے: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

بورڈ کے ترجمان نے بعض بی جے پی کے زیرِ اقتدار ریاستوں میں تاریخی مساجد، مقبروں اور مزارات کو انتظامی اقدامات کی آڑ میں نشانہ بنائے جانے کی شکایات پر بھی تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مذہبی مقامات اور تاریخی ورثے کے تحفظ میں بلاامتیاز آئین اور قانون کی پابندی کریں۔ ایسے حساس معاملات میں خاموشی اختیار کرنا بھی قابل تشویش ہے، خصوصاً ان جماعتوں کے لیے جو خود کو سیکولر اور آئین کا محافظ قرار دیتی ہیں۔

بورڈ نے امید ظاہر کی ہے کہ عدالت اس معاملے کا جائزہ لے گی اور متاثرہ افراد و اداروں کو انصاف فراہم کرے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha