فلسطین
-
امریکہ کی کشمیر ثالثی بھی فلسطینی امن منصوبے کی طرح ہوگی، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزه/علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں ہیں کہ امریکہ کی کشمیر پر ثالثی بھی فلسطینی امن منصوبے کی طرح ہوگی،ٹرمپ جس طرح مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی تھانیداری قائم کرنا چاہتاہے اسی طر ح جنوبی ایشیا میں قابض بھارتی ریاست کو دوام بخشنے کےلئے کوشاں ہے.
-
علماء ہندوستان کی آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی سے ملاقات
حوزہ/ بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی حسین نوری ہمدانی نے شرمناک سینچری ڈیل منصوبے کی بابت خبردار کرتے ہوئے مسلمانوں خاص طور پر مسلمان علمائے دین سے درخواست کی ہے کہ وہ فلسطینی امنگوں کی تباہی کی سازش کا سنجیدگی سے مقابلہ کریں۔
-
ڈیل آف دی سینچری کا منصوبہ فلسطینیوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کردے گا : مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا کلب جواد نقوی نے اپنے بیان میں کہاکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ڈیل آف دی سینچری کے نفاذ کا اعلان کرکے مشرق وسطیٰ میں نئی جنگ کا اعلان کردیاہے ۔یہ منصوبہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے استحکام کے لئے پیش کیا گیاہے
-
فلسطینی رہنماؤں نے اپنے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔:فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ
حوزہ/امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ مشرقِ وسطی کے امن منصوبے کو مسترد کر کے فلسطینی رہنماؤں نے اپنے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔
-
امریکہ کا فلسطینی امن فارمولہ،بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے
حوزه/ امریکہ کے سنکی صدر کا امن فارمولا غلامی کا طوق ہے جس کا انٹر نیشنل لاء کی روشنی میں کوئی اعتبار نہیں۔
-
صدی کی ڈیل کے خلاف کراچی میں احتجاجی مظاہرہ/القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے
حوزہ/فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل پرجمعہ کو ملک بھر میں امریکی نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل کے خلاف احتجاج کی اپیل پر مختلف شہروں میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا گیا جبکہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ کراچی میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کراچی کے باہر نماز جمعہ کے اجتماع کے بعد کیا گیا۔
-
اسرائیل کا دکھاوٹی امن منصوبہ ناقابل قبول، اردوغان
حوزه/ترک صدر رجب طیب اردوغان نے امریکی صدر کے فلسطین اور اسرائیل کے نئے امن منصوبے کو ناقابل قبول قراردے دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیا۔امریکی صدر کے پلان کا مقصد اسرائیل کے قبضے کو جائز قرار دینا ہے۔
-
امریکی صدر کا نام نہاد امن منصوبہ درحقیقت امن کے خلاف جنگ ہے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ جسے امن منصوبے کا نام دے رہے ہیں وہ دراصل” امن کے خلاف جنگ“ (War Against Peace )ہے ۔اسے عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور بنیادی انسانی حقوق کی بدترین پامالی کے سوا کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔
-
ڈیل آف سینچری اس صدی کی سب سے بڑی خیانت، ایران
حوزہ/ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے فلسطینیوں کیلئے امریکی نام نہاد امن منصوبے کے رد عمل میں کہا کہ یہ منصوبہ غداری کی ڈیل ہے اور اس کو شکست کا سامنا ہوگا۔
-
یمن، فلسطین سمیت دیگر مسلم ممالک میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا سلسلہ جاری ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق وطن عزیز سے غربت، پسماندگی، جہالت اور عدم مساوات کے خاتمے کا تقاضہ کرتاہے ۔معاشرے کے ہر فرد کےلئے باوقار زندگی گزارنے کے بھرپور مواقع دےکرانسانی حقوق کی پاسداری کی جا سکتی ہے۔ اس وقت امت مسلمہ کو انسانی حقوق کے حوالے سے لاتعداد خطرات درپیش ہیں۔
-
کراچی میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت یکجہتی فلسطین سائیکل مارچ+تصاویر
حوزہ/فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا۔ مرکزی پروگرام کراچی میں نرسری تا پریس کلب تک یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
-
نیتن یاہو کی ایران ہرزہ سرائی
حوزہ/ سفّاک و ظالم اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی ناجائز کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں فلسطینوں پر کیے جانے والے اپنے روزانہ کے مظالم اور اس خطّے میں ناامنی پھیلانے جیسی چیزوں سے آنکھ بند کرتے ہوئے کہا: ’’میں دنیا بھر کے ممالک سے ہمارے علاقوں میں اور دنیا بھر میں امن کے قیام کی ہماری کوششوں کے ساتھ شمولیت اختیار کریں اور ایران پرزیاد دباؤ ڈالیں۔
-
فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں مقبوضہ وادی کے محاصرے کو 102 روز گزر گئے، بین الاقوامی اداروں کی جانب سے کوئی متاثر کن اقدام نہ ہونا تشویش ناک ہے، فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت اور ان کی سرزمین پر اسرائیلی قبضہ بھی بین الاقوامی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے-
-
فلسطین کا مسئلہ محض زمینی تنازع نہیں بلکہ یہ نسلوں کی بقا کا معاملہ ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فلسطین پر اسرائیل کے حالیہ فضائی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت ساری دنیا کے امن کو تہس نہس کر کے رکھ دے گی۔
-
فلسطین کو فلسطینیوں اور مسلمانوں کے ہاتھوں آزاد ہونا چاہئیے، حسن روحانی
حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے فلسطین و قدس کو عالم اسلام کا اہم ترین موضوع قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کی رائے عامہ فلسطین و قدس کے موضوع کو سرد خانے میں ڈالنے کی دشمنوں کو اجازب نہیں دے گی ۔
-
مسئلہ فلسطین پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، آیت اللہ اراکی
حوزہ/' آیت اللہ اراکی " نے ترکی میں منعقدہ "بین الاقوامی وحدت اسلامی اور فلسطین اور عالم اسلام کا مستقبل کے عنوان سے منعقد " کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہامسئلہ فلسطین اور وحدت اسلامی عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ ہے۔اگر دشمن فلسطین اور امت پراپنا تسلط قائم کرلے اس کا مطلب پورے عالم اسلام کو اپنے تسلط میں لے لیا ہے۔
-
قوم راحیل شریف اور 39 ملکی فوجی اتحاد سے کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کا مطالبہ کرتی ہے،حجت الاسلام مقصودڈومکی
حوزہ/نماز عید الاضحی کے موقع پر مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام عالم انسانیت کے عظیم رھبر ہیں جن کی زندگی ہمارے لئے نمونہ عمل ہے آپ نے شرک بت پرستی اور معاشرے کی جاھلانہ رسومات کے خلاف قیام کیا اور پرچم توحید کو سر بلند کیا۔
-
امریکا صدی کی ڈیل کے نام پر فلسطین پر اسرائیل کو مسلط کرنا چاہتا ہے، سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور لائین آف کنٹرول پر بھارتی دہشت گردی امریکی اور اسرائیل اور بھارت کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ ڈیل آف سینچری (صدی کی ڈیل) کے نام پر فلسطین کی سرزمین پر غاصبانہ اسرائیل کے قبضے اور مقبوضہ کشمیر پہ ہندوستانی غاصبانہ تسلط کو قانونی شکل دینے کے امریکی، اسرائیل، بھارتی اور خائن عرب ریاستوں کے منصوبہ کو اْمت مسلمہ مسترد کرچکی ہے۔