علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
-
کورونا کا تعلق کسی بھی مذہبی طبقے سے جوڑ کرقوم کے درمیان فاصلے بڑھانا پاکستانی قوم کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلائو کا سبب کوئی ایک بھی زائرنہیں بلکہ حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث یہ ملک کے مختلف حصوں میں پھیلاہے ۔ زائرین کے بارے میں گمراہ کن پروپیگنڈے اور میڈیا ٹرائل کے ذریعے کی گئی کردار کشی متعصبانہ عمل ہے ۔
-
امام مہدی ؑ ہی عالم بشریت کے لیے نجات دہندہ ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے نیمہ شعبان شب برات کے مبارک موقع پرقوم کو حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ علیہ کے یوم ولادت کی مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے اس رات کی مبارک ساعتوں کو عبادت میں بسر کر کے اپنے گناہوں کی بخشش،ملک و قوم کی سلامتی اور کورونا کی وباکے خاتمے کے لیے دعائیں مانگی جائیں۔
-
عوام اور حکومت کا باہمی تعاون ہی کورونا کی وباء سے وطن عزیز کو باہر نکال سکتا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میڈیا کو جاری ٹکرزمیں کہاکہ عوام اور حکومت کا باہمی تعاون ہی اس مہلک وبا ءسے وطن عزیز کو باہر نکال سکتا ہے۔ یہ وقت راہ خدا میں خرچ کرنے کا بہترین وقت ہے ۔
-
تفتان سرحد پر قرنطینہ سینٹر صحیح تقاضوں کے مطابق نہیں بنایا گیا تاہم الحمد اللہ اس کے باوجود بھی ایران سے آنے والے تاحال محفوظ ہیں ، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض کو کرونا وائرس کے خلاف جنگ کرتے ہوئے شہید ہونے پرزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہیئے ۔
-
ایران سے تفتان پہنچنے والے زائرین کے حوالے سے حکومتی اقدامات غیراطمینان بخش ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگہی مہم میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناگہانی آفات یا کسی بھی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے زندہ قومیں بہترین لائحہ عمل طے کرتی ہیں۔خوف و ہراس کی فضا پیدا کرکے عوام کو نفسیاتی عوارض کا شکار کرنا دانشمندانہ عمل نہیں۔
-
شہید ڈاکٹرمحمد علی نقوی قوم کا حقیقی درد رکھنے والے ایک مخلص رہنما تھے، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ طاغوتی طاقتیں ہمیشہ ان شخصیات سے خائف رہی ہیں جودوسروں کو فکری طور پر بیدارکرنے اور فکر و شعور کی بلندی تک لے جانے کاہنر جانتی تھیں۔
-
علامہ راجہ ناصرعباس کی حرم امام رضا(ع) کے متولی سے ملاقات
حوزہ/سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے امام رضا (ع) کے روضے پر تولیت آستان قدس رضوی کے سربراہ حجت الاسلام احمد مروی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
-
علامہ راجہ ناصرعباس کی شیعہ سنی علماءومشائخ کےوفدکے ہمراہ سردارلشکر اسلام شہید قاسم سلیمانی کے مزار پر حاضری اور سلام عقیدت
حوزہ/ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نےشیعہ سنی علماءومشائخ پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سردارلشکر اسلام ، مدافع حرم اہل بیت ؑ شہید قاسم سلیمانی ؒ کے مرقدپر حاضری دی اور فاتحہ خوانی ساتھ ہی ان کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملت غیور پاکستان کی نیابت میں سلام عقیدت پیش کیا۔
-
شہید قاسم سلیمانی نے عالم اسلام کی سالمیت کی جنگ لڑی ہے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/شرکا ءنے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھتے تھے جن پر مظلومین عالم کی حمایت اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔شرکا نے شہیدقاسم سیلمانی کو خراج تحسین پیش کرنے اور امریکی عزائم کی نابودی تک ان کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے نعرہ بازی بھی کی.
-
امریکی صدر کا نام نہاد امن منصوبہ درحقیقت امن کے خلاف جنگ ہے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ جسے امن منصوبے کا نام دے رہے ہیں وہ دراصل” امن کے خلاف جنگ“ (War Against Peace )ہے ۔اسے عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور بنیادی انسانی حقوق کی بدترین پامالی کے سوا کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔
-
بیٹی، بیوی اور ماں ہر حیثیت سے حضرت زہراؑکے طرز عمل سے رہنمائی لی جائے تو ایک عمدہ معاشرے کی تشکیل کی جاسکتی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے یوم شہادت حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہاکی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ خواتین کو معاشرے میں باوقار مقام کے لیے خاتون جنت سلام اللہ علیہا کے طرز زندگی کو شعار بنانا ہو گا۔
-
عالم اسلام کے دو عظیم مجاہدین کی فرعون زماں کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت نئی جنگ کا آغاز ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےکہ عراق وشام میں انبیاءکرام، اہل بیت عصمت وطہارت ،اصحاب کرام اور مسلمانوں کی جان ومال عزت وآبرواور ناموس کی حفاظت کرنے والے دو عظیم مجاہدین اسلام کے سچے فرزند جنرل قاسم سلیمانی اور انجینئرابو مہدی المہندس کی فرعون زمان امریکا کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت پر پوری امت مسلمہ اپنے غم وغصے کا اظہار کرتی ہے
-
پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات کو آئین کی رو سے برابری کے حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات کو آئین کی رو سے برابری کے حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔
-
کوالالمپورکانفرنس کی مخالف طاقتیں خودمختار اور مستحکم پاکستان نہیں دیکھنا چاہتیں، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کے داخلی و خارجی معاملات ہمیں خود طے کرنے ہوں گے۔پاکستان ایک خودمختار اور ایٹمی ریاست ہے
-
باطل قوتوں کو شکست دینے کے لیے واحد ہتھیار ”اتحاد امت“ ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمان اس وقت صرف تقسیم ہی نہیں بلکہ ایک دوسرے کے خلاف صف آرا بھی ہیں۔یہود و نصاری کا اولین ہدف امت مسلمہ کو زندگی کے ہر شعبے میں تنزلی کا شکار کرنا ہے۔
-
توہین قرآن پاک پرپاکستان سمیت پورے عالم اسلام کو ناروے کی حکومت سے سفارتی سطح پر احتجاج کرناچاہئے ، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اسلام دشمن شر پسند قوتیں آفاقی مذہب اسلام کی حقانیت سے خائف ہو کر ناقابل برداشت اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں۔ سیان نامی اسلام دشمن تنظیم کے سرکردہ رکن لارس کے متعصبانہ فعل پر مسلم نوجوان کا ردعمل حالات کے عین متقاضی اور جراتمندانہ اقدام تھا۔
-
فلسطین کا مسئلہ محض زمینی تنازع نہیں بلکہ یہ نسلوں کی بقا کا معاملہ ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فلسطین پر اسرائیل کے حالیہ فضائی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت ساری دنیا کے امن کو تہس نہس کر کے رکھ دے گی۔
-
بابوسربس حادثہ، ایم ڈبلیوایم قائدین کا اظہار افسوس،حکام سے فوری امداد کی اپیل
حوزہ/ سکردو سے راولپنڈی آنے والی مسافر کوبابوسر کے مقام پر پیش آنے والے حادثے اور قیمتی جانوں کے نقصان پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ آغاعلی رضوی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
-
امریکی حاکمیت کی کشتی ڈوب رہی ہے جوبھی سوار ہوگا غرق ہو جائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری
حوزہ/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا کہ امریکی حاکمیت کی کشتی ڈوب رہی ہے جوبھی سوار ہو گا غرق ہو جائے گا۔خطے میں تقسیم کامنصوبہ ناکام ہوگیا ہے اور امریکی اتحادی آپس میں دست وگریبان ہو رہے ہیں۔
-
میدان کربلا مسلمانوں کے درمیان باہمی اخوت، اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کا عملی مظہر ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اس عالمی اور زمان و مکان کے ہر قید و بند سے ماوراء نہضت کو کسی فرقے کی دوسرے فرقے، یا کسی قبیلے کی دوسرے قبیلے کے خلاف جنگ سمجھنا کوتاہ نظری کے سوا کچھ نہیں، کیونکہ 61ھ کے عاشورا کی جنگ تمام انسانیت کی خاطر ظلم و ستم کے خلاف جنگ تھی۔
-
کربلا اور امام حسین ؑ کو رول ماڈل ماننے والی قوموں نے دنیا بھر کی ظالم جابر قوتوں کو رسوا کیا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری
حوزہ/سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عشرہ محرم کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کے عظیم واقعے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ یہ کہنا کہ لوگوں پر ظلم ہو رہا تھا اس لئے سید الشہداءؑاما م حسین ؑ نے قیا م کیا ایسانہیں ہمیں اپنی مرضی سے کربلا کو نہیں سمجھنا بلکہ ویسے سمجھنا ہے جسے کہ سید الشہدا امام حسینؑ نے کہا۔
-
محرم الحرام ہمیں مظلومین جہاں کی نصرت وحمایت کا درس دیتا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے پیغام محرم الحرام میں کہا کہ محرم الحرام تلوار پر خون کی فتح کا مہینہ ہے، محرم الحرام ہمیں ظالم قوتوں کے سامنے مقاومت و قیام کرنے اور مظلوموں کی حمایت کا درس دیتا ہے.
-
ولایت فقیہ کا مخالف در اصل اللہ سبحانہ و تعالی کے قوانین کے اجراء اور نفاذ کا مخالف ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید غدیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج 18 ذی الحجہ اور عید اللہ الاکبر یعنی عید غدیر ، عید ولایت کا دن ہے ۔ایک طرف تو غدیر کے بارے مسلمانوں کے ایک بڑے طبقے کو " آلزایمر " کی بیماری ھو گئی، اور اس عظیم حقیقت کو یا تو جان بوجھ کر طاق نسیاں کے حوالے کر دیا گیا ، اور یا غفلت کی وجہ سے فراموشی کے سپرد کر دیا گیا ۔
-
امریکا صدی کی ڈیل کے نام پر فلسطین پر اسرائیل کو مسلط کرنا چاہتا ہے، سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور لائین آف کنٹرول پر بھارتی دہشت گردی امریکی اور اسرائیل اور بھارت کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ ڈیل آف سینچری (صدی کی ڈیل) کے نام پر فلسطین کی سرزمین پر غاصبانہ اسرائیل کے قبضے اور مقبوضہ کشمیر پہ ہندوستانی غاصبانہ تسلط کو قانونی شکل دینے کے امریکی، اسرائیل، بھارتی اور خائن عرب ریاستوں کے منصوبہ کو اْمت مسلمہ مسترد کرچکی ہے۔