حوزہ / قم المقدسہ میں آٹھ محرم الحرام کے موقع پر مجمع علماء و طلابِ ہند مقیم قم کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان جلوسِ عزا برآمد ہوا، جس میں علمِ مبارک اور تابوتِ حضرت عباس علیہ السلام اٹھائے عزاداروں نے حسینیہ امام صادقؑ سے حرمِ مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا تک نوحہ خوانی اور ماتم کیا۔ جلوس کے اختتام پر عزاداروں نے بارگاہِ حضرت عباسؑ میں اپنی والہانہ عقیدت اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha