حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کورونا وائرس کہ وجہ سے اس سال حیدرآباد ہند کے عوام کو قصاب کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانی ہوگی ۔
یہ عید قربان حیدرآباد اور تلنگانہ کے لوگوں کے لیے منفرد عید ثابت ہوگی جہاں قربانی کا انداز بدل چکا ہے۔
قربانی کے جانور زبج کرنے والے مراکز ہر قسم کے بھیڑ بکریوں کو قربانی کرکے انکے دروازوں پر انکو گوشت فراہم کریں گے جہاں وہ اسکو مرضی سے تقسیم کرسکتے ہیں۔
عید قربان فیسٹیول جو برصغیر میں «بکرا عید» کے عنوان سے مشہور ہے ہفتہ کو منائی جارہی ہے اور اس بار عید منفرد انداز میں منائے جائے گی۔
حیدرآباد جہاں کورونا وائرس کا مرکز سمجھا جارہا ہے اس میں لوگ اس بار زیادہ قربانی آن لاین کریں گے۔
اجتماعی آن لاین قربانی کرنے والے مرکز کے فاروق احمد کا کہنا ہے کہ لوگ تعاون کریں اور آن لاین قربانی پروگرام میں زیادہ حصہ لیں۔
انکا کہنا تھا کہ تمام کام مکمل کرکے پیکنگ کے بعد گوشت انکے مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔
فاروق احمد کا کہنا تھا کہ یہ قربانی عظیم پیغمبر حضرت ابراہیم(ع) کی قربانی کی یاد میں کی جاتی ہے جو خدا کے لیے اپنے فرزند اسماعیل کی قربانی پر تیار تھے۔
انکا کہنا تھا کہ اس طرح سے لوگ مطمئن ہوں گے کیونکہ ہمارے قصاب کورونا ٹیسٹ کے بعد قربانی کے جانور ذبح کریں گے۔