۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
پاکستان میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی

حوزہ/ پاکستان میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے 11 معصوم مسلمانوں کو شہید کیا، ان کا جرم ناقابل معافی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے 11 معصوم مسلمانوں کو شہید کیا، ان کا جرم ناقابل معافی ہے۔

بلوچستان میں شیعہ ہزارہ کمیونٹی کے غریب کان کنوں کے اندوہناک قتل پر ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری مذمتی بیان میں کہا کہ بچوں سمیت بے گناہ کان کنوں کی شہادت ہولناک اور مجرمانہ اقدام ہے ، دہشت گردوں نے ناقابل معافی جرم کیا ہے ، ان وحشی قاتلوں کو سزا دلوانا لواحقین کے زخموں پرمعمولی مرہم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مچھ میں دہشت گردوں نے کان کنوں کواغوا کر کے پہاڑوں پر لے جاکر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 11 کان کن شہیدجبکہ چارشدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ کا وزیراعظم عمران خان نے بھی نوٹس لیتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کو کوئٹہ بھیج دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .