۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ محمد شبیر صابری

حوزہ/ انقلاب اسلامی کا ہدف ہر ظالم کی مخالفت اور ہر مظلوم کی حمایت ہے، چاہے ان کا تعلق دنیا کے کسی خطے، قوم یا مذہب سے ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ محمد شبیر صابری نے انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی سینتیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک  بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران تمام مستضعفین جہان کی کامیابی ہے۔ امام خمینی نے صرف ایران یا ایرانیوں کیلئے نہیں بلکہ دنیا بھر میں موجود تمام مستضعفین کیلئے اس الہی انقلاب کو برپا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کا ہدف ہر ظالم کی مخالفت اور ہر مظلوم کی حمایت ہے، چاہے ان کا تعلق دنیا کے کسی خطے، قوم یا مذہب سے ہو۔ آج دنیا بھر کی طاغوتی طاقتیں اسلامی انقلاب اور اس کے بڑھتے ہوئے آثار اور کامیابیوں سے خوفزدہ ہیں۔ اس وقت دنیا کا ہر مظلوم اور مستضعف انقلاب اسلامی ایران کی حمایت کررہا ہے۔

صدر متحدہ علماء فورم جی بی کا مزید کہنا تھا کہ امام خمینی نے روحانی طاقت اور عظمت سے ایران شاہی حکومت کا خاتمہ کرکے دنیا کے طاغوتی نظام کا نقسه بدل دیا، آج امریکہ جیسے ظالم استعماری سامراجی حکومتوں کے در و دیوار ہلتے نظر آتے ہیں تو انقلاب اسلامی کے اثرات اور برکات ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .