۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علیگڑھ؛ حضرت عباس (ع) کے یوم ولادت کے موقع پر سبیل کا اہتمام

حوزہ/ حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی یاد علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کی او پی ٹی گیٹ کے سامنے مفت میں غذائی اشیاء تقسیم کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت امام حسین علیہ السلام  اور حضرت عباس علیہ السلام کی یاد علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کی او پی ٹی گیٹ کے سامنے میں مفت غذائی اشیاء کی تقسیم عمل میں آئی۔

علی گڑھ تھانہ سول لائن کے علاقے میں شربت، حلوہ اور پانی تقسیم کیا گیا جس کا مقصد امن و امان اور بھائی چارگی کا پیام دینا تھا۔ اس موقع پر شاہد حسین نے بتایا کہ یہاں ایک سبیل لگائی گئی اور لوگوں میں مفت غذائی اشیا کو تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے دنیا کو امن و سلامتی کا پیعام دیا تھا۔

علیگڑھ؛ حضرت عباس (ع) کے یوم ولادت کے موقع پر سبیل کا اہتمام

غذائی اشیا لوگوں میں تقسیم کرنے والے سید ندیم اکبر زیدی نے بتایا کہ آج عباسؓ کی ولادت کا دن ہے، اسی خوشی کے موقع پر ہم شربت، پانی اور حلوہ لوگوں میں تقسیم کر رہے ہیں تاکہ ملک میں خوشحالی و امن برقرار رہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .