۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آفاق عالم زیدی

حوزہ/ قرآن مجید کوئی زمینی کتاب نہیں ہے بلکہ قرآن مجید آسمانی کتاب ہے۔ آسمان کی کتاب میں ذرہ بھر کی تبدیلی ممکن نہیں ہے۔ کسی زمین کی کتاب میں تو غلطی یا خامی ہوسکتی ہے لیکن اس آسمان کی کتاب میں کوئی خامی یا غلطی نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا سید آفاق عالم زیدی سرسوی،جنرل سکریٹری پیام آفاق فاؤنڈیشن و امام جمعہ کندرکی سادات نے کہا کہ شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کی جانب سے قرآن مجید کی 26 آیات کو حذف کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی عرضی کی سخت الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں مولانا آفاق عالم زیدی نے کہا کہ 'قرآن مجید آسمانی کتاب ہے جس میں غلطی نہیں ہو سکتی ہے۔'

شیعہ عالم دین مولانا آفاق عالم زیدی نے وسیم رضوی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

مولانا آفاق عالم نے کہا کہ یہ بیان تمام عالم انسانیت کو مجروح کرنے والا بیان ہے۔ اسلئے کہ قرآن مجید کوئی زمینی کتاب نہیں ہے بلکہ قرآن مجید آسمانی کتاب ہے۔ آسمان کی کتاب میں ذرہ بھر کی تبدیلی ممکن نہیں ہے۔ کسی زمین کی کتاب میں تو غلطی یا خامی ہوسکتی ہے لیکن اس آسمان کی کتاب میں کوئی خامی یا غلطی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وسیم رضوی کی فکر یا سوچ ہو سکتی ہے کہ اس میں کافر یا مشرک کی بات کی گئی ہے لیکن اسے سمجھنے کے لئے عربی کے الفاظ میں ایک ایک لفظ میں نہ جانے کتنے معنی ہیں۔ اس کو سمجھنے کے لئے پڑھنا پڑھانا پڑتا ہے، سیکھنا پڑتا ہے۔

یوپی شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کا الیکشن اگر ہوتا ہے تو کیا وسیم رضوی وقف بورڈ کے چیئرمین کے عہدے کی پھر دعوے داری کرتے ہیں تو کیا ان کی حمایت کی جائے گی یا مخالفت۔ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا آفاق عالم زیدی نے کہا کہ ان کی مخالفت آج سے نہیں ہے جب سے یہ وقف بورڈ میں آئے ہیں اور انہوں نے خامیاں اور غلطیاں شروع کیں۔ اس کے بعد سے لوگوں نے ان کی مخالفت کرنا شروع کر دی تھی۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .