حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممبرا تھانہ کے بزرگ عالم دین مولانا علی عباّس حیدری اِنقلاب ہاشمی آج ۶۶برس کی عمر میں اس دار فانی سے منزل آخرت کی طرف کوچ فرما گئے۔
عالمِ شیعت میں با الخصوص مومنینِ ممبئی و نوگاواں سادات میں یہ خبر نہائت ہی غم و اندوہ کا باعث ہے کہ ذاکر اہلبیت(ع)، خطیبِ آلِ عمران (ع) و مدّاح و شاعر اہلیبیت (ع)علی عباّس صاحب اِنقلاب ہاشمی, داعئئ اجل کی آواز پر لبّیک کہتے ہوئے معبودِ حقیقی سے جا مِلے۔
مرحوم کھیڑی نوگاواں سادات کے رہنے والے تھے بہترین خطیب بہترین شاعر اور بہترین عالم دین تھے چند کتابوں کے مؤلف بھی تھے جسمیں ملیکۃ الصبراور شیعہ عربی قاعده منظر عام پر آچکا ہے مشہور عالمی درسگاہ جامعہ ناظمیہ لکھنؤ کے افاضل میں تھے۔و جوگیشوری میں امام جمعہ رہ چکے تھے اور بہمن کمپلیکس کوسہ ممبرا، قيام جماعت اور قیام عزاداری انکی سرپرستی حاصل تھی۔
مرحوم ایک نہایت منکسر المزاج، متواضع اور ملنسار انسان تھے، وہ انتہائی سادہ طرز زندگی رکھتے تھے انکی شخصیت میں بناوٹ اور شہرت کی خواہش بالکل نہ تھی، اور ہمیشہ اپنے بے باک انداز و حق گوئی سے پہچانے جاتے تھے۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوه ۳ بیٹیاں اور ۲ بیٹے اور داماد ہیں۔
ہم حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے مرحوم کے ارتحال پر ملال پر انکے خانوادہ و دوست واحباب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔خداوند تبارک تعالی مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے الہی آمین۔