۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
News ID: 367518
12 اپریل 2021 - 03:05
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی الله علیه و آله وسلم نے ایک روایت میں مسواک کرنے کے ۱۲ فوائد کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب "خصال" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا مکمل متن اس طرح ہے:

قال النبی صلی الله علیه و آله وسلم:

 فِى السِّواکِ اِثْنَتَى عَشَرَةَ خَصْلَةً: مَطْهَرَةٌ لِلْفَمِ، و مَرضاتٌ لِلرَّبِّ وَ یُبَیِّضُ الاَْسْنانَ وَ یَذْهَبُ بِالْحَفَرِ وَ یُقِلُّ الْبَلْغَمَ وَ یُشَهِّى الطَّعامَ وَ یُضاعِفُ الْحَسَناتِ وَ تُصابُ بِهِ السُّنَّةُ وَ تَحْضُرُهُ الْمَلائِکَةُ وَ یَشُدُّ اللِّثَةَ وَ هُوَ یَمُرُّ بِطَریقَةِ الْقُرآنِ وَ رَکْعَتَیْنِ بِسِواکٍ اَحَبُّ اِلَى اللّه ِ عَزَّوَجَلَّ مِنْ سَبْعینَ رَکْعَةً بِغَیْرِ سِواکٍ؛

پیغمبر اکرم صلی الله علیه و آله وسلم نےفرمایا:

 مسواک کرنے کے ۱۲ فائدے ہیں:

1. منہ کو پاکیزہ بناتا ہے

2.  پروردگار کی خوشنودی کا باعث بنتا ہے

3. دانتوں کو سفید کرتا ہے

4. دانتوں کو بوسیدہ ہونے سے بچاتا ہے

5. بلغم کو کم کرتا ہے

6. کھانے کو لذیذ بناتا ہے

7. نیکیوں کو دو برابرکر دیتا ہے

8. مسواک کرنے سے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت پر عمل ہوتا ہے

9. ملائکہ اس کے پاس آتے ہیں

10. مسوڑھوں (لثہ) کو مضبوط کرتا ہے

11. مسواک تلاوت قرآن پاک کی جگہ (منہ) سے عبور کرتا ہے

12. مسواک کے ساتھ دو رکعت نماز ادا کرنا خدا کے نزدیک بغیر مسواک کے 70 رکعت نماز سے زیادہ پسندیدہ تر ہے۔

« خصال، صفحه 480، حدیث52»

تبصرہ ارسال

You are replying to: .