۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آغا سید عابد حسین حسینی

حوزہ/ امام جمعہ ماگام کا انتظامیہ کو بازار میں کچرا صاف نکرانے پر تنبیہ اور ماہ رمضان کے پہلے جمعہ تک مکمل صفائی نہ کرنے پر خود صفائی کرنے کا اعلان۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ انجمن شرعی شیعان کے زیر نظارت امام باڑہ یاگی پورہ کے موقتی امام جمعہ حجة الاسلام آغا سید عابد حسین حسینی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں پچھلے ایک دو ہفتوں سے ماگام میں صفائی وغیرہ کے بارے میں انتظامیہ کو لوگوں کی اور مخصوصا جوانوں کی طرف سے جو درخواست کی شدت دیکھ رہا ہوں جبکہ انکی آواز نہیں سنی جارہی ہے جس پر مجھے بہت افسوس ہے صفائی اور نظافت انسان کے بنیادی ضرورتوں میں سے ہیں جبکہ پوری دنیا کو کوئڈ19 نے اپنی لپیٹ میں لیا ہے اس صورتحال میں کسی علاقے کو صفائی کرانے سے محروم رکھنا انسانی جانوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے کے برابر ہے جبکہ میں ماگام کے باشندگان بالاخص جوانوں کے اس شعور کو سلام کرتا ہوں اور اس مہم میں انکے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑا ہوں۔

امام جمعہ نے مزید انتظامیہ کو الٹمیٹم دیتے ہوئے کہا کہ امام جمعہ ہونے کے ناطے میں سب کو دعوت دیتا ہوں اگر ماہ رمضان کے پہلے جمعه تک انتظامیہ کی طرف سے ماگام کا پورا بازار صاف نہیں کیا گیا تو ہم سب نماز جمعہ ادا کرکے خود ہی پورے بازار کو کچرے سے صاف کریں گے، ہمیں صفائی کرنے سے کوئی اباہ نہیں چونکہ ہماری حدیثوں میں ذکر ہوا ہے۔ انظافت من الایمان.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .