۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
طالبان

اتحاد کے ذریعے افغانستان نے آزادی حاصل کی ہے اور انشاء اللہ اتحاد کے ذریعے تفرقہ پیدا کرنے والی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے کہا کہ وہ شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد کے ذریعے افغانستان نے آزادی حاصل کی ہے اور انشاء اللہ اتحاد کے ذریعے تفرقہ پیدا کرنے والی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے بھی کہا کہ وہ اتحاد بین المسلمین پر مبنی ایران کے رہبر انقلاب اسلامی کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے وحدت اسلامی کانفرنس میں تاکید کی کہ افغانستان میں بم دھماکے شیعہ سنی اختلافات کا نتیجہ ہیں۔

اسی طرح رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے فرمایا تھا کہ ایران میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد پر زیادہ زور دینے کی وجہ یہ ہے کہ آج شیعہ سنی فرقوں کے درمیان تفرقہ پھیلانے کی مسلسل کوشش کی جا رہی ہے، آپ دیکھیں ہیں کہ امریکا کے سیاسی لٹریچر میں کچھ برسوں سے ہی شیعہ و سنی اصطلاح داخل کی گئی ہے جبکہ حقیقت میں وہ اسلام کے خلاف ہیں لیکن شیعہ سنی مسئلے کو چھوڑ نہيں رہے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .