۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
سید لیاقت منظور موسوی

حوزہ/ ظالموں کے لئے امن و امان کا دروازہ کھولنے اور رحمت کی بارش کرنے والا مذہب اسلام ہی ہے۔ انسانوں کو بخشنا اور انہیں تحفظ فراہم کرنا دین اسلام نے ہی سکھایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/عروة الوثقٰٰى ویلفیر ٹرسٹ جموں و کشمیر کےچیرمین سید لیاقت منظور موسوی نے کشمیر فائلز (kashmir files ) نامی فلم کو مسلمانان کشمیر کے ہندو مسلم بھائی چارے کے خلاف رچائی گئی سازش سے تعبیر کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہےکہ تاریخ گواہ ہے کہ دنیا کے سارے انصاف پسند اور تاریخ اقوام عالم پر گہری نظر رکھنے والے دانشوران یہ تسلیم کرتے ہیں کہ اسلام امن وشانتی کا مذہب ہے اسلام دین رحمت وفطرت ہے، اس کے فطری تقاضے ہمیشہ انسانیت کی حفاظت کرتے ہیں اسلام اپنے آغاز سے ہی سراپا رحمت ہے پیغمبر اکرم کے انوار اخلاق کے سامنے ظلم و عدوان کی تاریکیاں کافور ہوگئیں۔ تاریخ کے وسیع اور گنجلک صفحات میں ایسے اخلاقی نمونوں اور اس کے بہترین مظاہر کی بھرمار ہے جس میں انسانیت نوازی، رحم دلانہ کیفیت اور نرمی و آشتی کے واضح نقوش ثبت ہیں۔ فتح مکہ کا وہ واقعہ ناقابل فراموش ہے۔ قیدیوں کا ایک ایسا گروہ جس میں مسلمانوں پر تشدد کرنے والے بھی تھے، پھبتیاں کسنے والے بھی، قاتل بھی تھے اور ظالم بھی فتح مکہ کے دن وہ تمام اسیران اپنے متعلق فیصلے کے منتظر تھے لیکن چشم فلک نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فقط انسانیت کے ناطے ان کے وہ تمام جرائم جو ناقابل عفو تھے معاف کردئیے اور یہ اعلان کردیا کہ جاؤ تم پر کوئی الزام نہیں؟ تم آزاد ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ظالموں کے لئے امن و امان کا دروازہ کھولنے اور رحمت کی بارش کرنے والا مذہب اسلام ہی ہے۔ انسانوں کو بخشنا اور انہیں تحفظ فراہم کرنا دین اسلام نے ہی سکھایا۔ سچ یہ ہے کہ دین اسلام نے ایسے تمام راستوں کو بند کردیا جس سے انسانیت پر سنگین صورتحال کے پیدا ہونے کا اندیشہ تک ہوتا ہے۔ سنن ابوداؤد میں ہے کہ ”کسی مسلم کے لئے یہ جائز نہیں کہ وہ کسی دوسرے کو ڈرائے اور دھمکائے“

تبصرہ ارسال

You are replying to: .