۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ اسد اقبال زیدی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر: سرکاری ادارے کے اینکر پرسن کا صہیونی ادارے کے ہمراہ دورہ اسرائیل حضرت قائد اعظم محمد علی جناح (رح) کے افکار سے کھلا اختلاف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال کا کہنا ہے کہ سرکاری ادارے کے اینکر پرسن کا صہیونی ادارے کے ہمراہ دورہ اسرائیل قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار سے کھلا اختلاف اور امت مسلمہ سے غداری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ظالم و جابر لاکھوں مسلمانوں کے قتل میں ملوث صہیونی ریاست کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعلقات کی بحالی جیسے اقدامات کی راہ میں سب سے پہلے ہم رکاوٹ ہونگے اور بانی پاکستان اور مفکر پاکستان کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے کسی طور ظالم و جابر صہیونی ریاست کی حمایت نہیں کرینگے اور جو ایسا کریگا تو اسکو ہر صورت روکا جائیگا تمام پاکستانی اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور فلسطین و بیت المقدس کی آزادی تک یہ حمایت جاری رکھیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری ادارے کے اینکر پرسن اور اس ہی طرح دیگر کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے اور بھرپور کاروائی کی جائے صورتحال یہ ہے کہ اسرائیلی مظالم کو آشکار کرنے والی خاتون صحافی کے جنازے پر بھی دھاوا بول دیا گیا اور اسے پامال کرنے کی کوشش کی گئی اس سے بڑھ کر درندگی کی مثال کیا ہوگی اب دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ظالم کے ساتھ ہے یا مظلوم کے ساتھ دوہرا عالمی معیار اور عالمی مناقفت ہی انسانیت اور امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .