۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
خطيب جمعة طهران سماحة الشيخ كاظم صديقي

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے کہا: امام صادق علیہ السلام کے جو آثار حوزہ علمیہ میں صدیوں سے جمع کئے گئے ہیں، وہ آثار امام علیہ السلام کے علم کے سمندر کے ایک قطرے کے برابر بھی نہیں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے آج جمعہ کے خطبہ میں امام صادق علیہ السلام کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے اور سب کو تقویٰ الہی کی دعوت دیتے ہوئے کہا: تقویٰ تمام دنیا اور آخرت کی نیکیوں کا ذریعہ ہے اور مشکلات کے تمام بند دروازے کی کلید ہے۔

تہران کے عارضی امام جمعہ نے پہلا خطبہ حضرت جعفر صادق علیہ السلام کے سلسلے میں دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس شہادت پر امام زمانہ (ع) اور نائب امام زمانہ، حوزہ علمیہ، مراجع، اور تمام عالم اسلام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام صادق علیہ السلام کے مقدس وجود کے سلسلے میں تمام اقوال و آثار ایسے مختصر اجتماعات اور مختصر خطبات میں بیان نہیں ہوسکتے، امام صادق علیہ السلام کے جو آثار حوزہ علمیہ میں صدیوں سے جمع کئے گئے ہیں، وہ آثار امام علیہ السلام کے علم کے سمندر کے ایک قطرے کے برابر بھی نہیں ہیں۔

تہران کے عارضی امام جمعہ نے مزید کہا: ہمیں امید ہے کہ خداوند متعال اس انقلاب کی برکت سے علوم کے نئے دروازے کھول دے گا جو امام صادق علیہ السلام کے اقوال میں موجود ہیں اور ابھی تک نہیں کھلے ہیں، اس کے بعد یہ دنیا اس طرح بدل جائے گی ل، اور وہ دو

علم کے اجزا جو امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور سے پہلے انسان اپنی صلاحیتوں سے درک کر سکتا ہے مکمل طور پر درک کر لے، اور باقی 25 اجزاء کو حضرت حجت ابن الحسن العسکری علیہ السلام کے ظہور کے بعد مکمل کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .