۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
امام صادق(ع)

حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام کی حیات طیبہ کا ہر پہلو ایک عظیم اور فکری اور عقیدتی انقلاب کی ایک مقدس تاریخ ہےآپؑ اپنے زمانے کے سب سے بڑے فقیہ، مدبر و فکر،دلسوز رہنما و رہبر اور دنیا کے کامل ترین انسان ہیں۔ آپؑ سے محبت کا تقاضا یہی ہے کہ دین بیزاری ،فکری اور عقیدتی گمراہی کے اس دور میں آپؑ کی تعلیمات کو عام کیا جائے اور آپؑ کی پیروی کرتے ہوئے اپنی تمام زندگی کو آپؑ کی  سیرت کے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کی جائے۔

تحریر: مولانا سید تقی عباس رضوی کلکتوی

حوزہ نیوز ایجنسی 25؍شوال شہا دت فرزند رسول ؐ، صادق آل محمد حضرت امام جعفرصا دق علیہ السلام کے موقع پر تمام عالم اسلام بالخصوص محبان اہل بیت اطہار علیہم السلام کو تسلیت و تعزیت پیش ہے۔

صادق آل محمد ؐ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شخصیت کو الفاظ کا پیرہن میں ڈھالنا نہایت مشکل ہے آپؑ ایسے انسان کامل ہیں۔ جس کا کوئی نعم البدل نہیں!جس طرح نبی کریمﷺ صرف مسلمانوں کے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے پیغمبر اعظمؐ ہیں اسی طرح ائمہ اطہار علیہم السلام بھی کسی ایک خاص مذہب و مسلک کے ہا دی و رہبر اورامام نہیں ہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے مینار ہدایت اور باعث رحمت ہیں۔

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی حیات طیبہ کا ہر پہلو ایک عظیم اور فکری اور عقیدتی انقلاب کی ایک مقدس تاریخ ہےآپؑ اپنے زمانے کے سب سے بڑے مدبر و مفکر،دلسوز رہنما و رہبر اور دنیا کے کامل ترین انسان ہیں۔ آپؑ ایسے بلند پایہ عالم و مجتہد تھے کہ مسجد کوفہ میں بیک وقت ۹۰۰ لوگ آپؑ سے علم و معرفت کے خزانے دریافت کرتے تھے۔تاریخ کہتی ہے کہ امام صادقؑ کے دور امامت میں بنی امیہ اپنی اقتدار اور بقا کی جنگ لڑ رہی تھی اسی بنا پر لوگوں خاص کر شیعوں کو کسی حد تک مذہبی آزادی نصیب ہوئی جس سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے امام عالی مقام نے مختلف موضوعات پر علمی اور عقیدتی مباحث کا سلسلہ شروع فرمایا۔اس علمی اور مذہبی آزادی جو آپ سے پہلے والے اماموں کو کمتر نصیب ہوئی تھی کی وجہ سے علم دانش کے متلاشی آپ کے علمی جلسات میں آزادی سے شرکت کرنے لگے۔یوں فقہ، کلام اور دیگر مختلف موضوعا پر آپ سے بہت زیادہ احادیث نقل ہوئیں۔ آپ نے اپنی بساط اور حالات کے تقاضا کے مطابق دین اسلام اور مذہب شیعہ کی نشر و اشاعت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی، آپکی الہامی اورآفاقی فکر و نظر نے نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری دنیا میں اسلام اور مذہب تشیع کو ایک نئی جہت عطا کی اور اسلام و مذہب شیعہ کے فکری اور عقیدتی نظام پر اٹھنے والے ہراعتراضات و شبہات کا مدلل جواب بھی دیا۔ آپؑ کی شخصیت کو الفاظ کا پیرہن میں ڈھالنا نہایت مشکل ہے آپؑ ایسے انسان کامل ہیں جس کا کوئی نعم البدل نہیں!یہ کہنا حق بجانب ہے کہ جس طرح نبی کریمﷺ صرف مسلمانوں کے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے ہادی ورہبراورخدا کے آخری پیغمبراعظمؐ ہیں اسی طرح ہمارے تمام ائمہ اطہارعلیہم السلام بھی کسی ایک خاص مذہب و مسلک کے ہا دی و رہبر اورامام نہیں ہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے مینار ہدایت اورباعث رحمت ہیں۔

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی حیات طیبہ کا ہر پہلو ایک عظیم اور فکری اور عقیدتی انقلاب کی ایک مقدس تاریخ ہےآپؑ اپنے زمانے کے سب سے بڑے فقیہ، مدبر و فکر،دلسوز رہنما و رہبر اور دنیا کے کامل ترین انسان ہیں۔ آپؑ سے محبت کا تقاضا یہی ہے کہ دین بیزاری ،فکری اور عقیدتی گمراہی کے اس دور میں آپؑ کی تعلیمات کو عام کیا جائے اور آپؑ کی پیروی کرتے ہوئے اپنی تمام زندگی کو آپؑ کی سیرت کے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کی جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .