۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سندھ کا علاقہ گوٹھ صاحب خان مرڑانی سیلاب کی اندھی لہروں کی نظر ہوگیا

حوزہ/ گوٹھ صاحب خان مرڑانی ضلع و تحصیل حیدرآباد دیھ ناریجانی میں مقیم عالم دین نے مولانا ناظم علی آزاد نے اپنے علاقے کے تعلق سے بتایا کہ حالیہ برساتوں کہ سبب نچلا حصہ مکمل طور پہ ڈوب چکا ہے کافی لوگ مین روڈ ٹنڈو جام پہ خیمے لگائے منتظر نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں کہ وہ دوبارہ اپنے پیروں پر کیسے کھڑے ہونگے!

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب میں غریب کسانوں کی فصلیں اور مویشی، سیلاب کی اندھی لہروں کی نظر ہو چکے ہیں۔ کئی کچی آبادیاں پانی میں تحلیل ہو گئی ہیں اور پھر اس سے بھی دل ہلا دینے والے وہ مناظر ہیں جن میں معصوم بچے اپنے والدین کی آنکھوں کے سامنے چھتوں کے نیچے دب گئے یا پانی کے ریلے میں بہہ گئے ہیں۔

متاثرین سیلاب کھلے آسمان تلے بے سروسامانی کی حالت میں ساتھ بھوکے اور پیاسے موجود ہیں۔ اب ایسی گھمبیر صورتحال میں جہاں ایسے دل فگار لوگوں کو محبت کے مرہم کی ضرورت ہے وہاں انھیں کھانے اور خود کو ڈھانپنے جیسے فوری اخراجات کی بھی ضرورت ہے۔

گوٹھ صاحب خان مرڑانی ضلع و تحصیل حیدرآباد دیھ ناریجانی میں مقیم عالم دین نے مولانا ناظم علی آزاد نے اپنے علاقے کے تعلق سے بتایا کہ حالیہ برساتوں کہ سبب نچلا حصہ مکمل طور پہ ڈوب چکا ہے کافی لوگ مین روڈ ٹنڈو جام پہ خیمے لگائے منتظر نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں کہ وہ دوبارہ اپنے پیروں پر کیسے کھڑے ہونگے! انہوں نے بتایا کہ یہاں اکثر مزدور طبقہ ہے اور کھیتی باڑی والے لوگ ہیں مزدور طبقہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے بیروزگار ہو گیا ہے اور فصل کی تو دور تک کوئی امید نہیں کافی خاندان انتھائی پریشان حالی کا شکار ہیں اور پیٹ کی بیماری ملیریا بخار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وقت تک ہم صرف 20 گھروں تک راشن جسکی قیمت تقریباً 2500 ہے پنہنچا سکے ہیں جسمیں روز مرہ کی ضروری غذائی مواد شامل ہیں اور کچھ لوگوں میں فوڈ بسکٹ بھگے چنے وغیرہ تقسیم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بعض متاثرین کو علاج کے غرض سے چار ہزار روپیہ کی امداد بھی کی گئی ہے۔

انہوں نے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد اور ملک کہ مخیر حضرات جو بھی سیلاب زدگان کی مدد کہ لیے کوشاں ہیں ان سے گذارش ہے کہ ہمارے علاقہ کی جانب تھوڑی نگاہ کرم کریں اور اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیں۔

نوٹ: جو مخیر حضرات امداد یا کسی طرح کا تعاون کرنا چاہتے ہیں تو تو 03013499329 یہ نمر مولانا ناظم علی آزاد صاحب کا ہے اس پر رابطے کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .