۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سدھیر ہندو رہنما

حوزہ/ ہندوستانی ریاست پنجاب میں ہندوتوا رہنما سدھیر سوری کو جمعہ کو امرتسر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیوسینا (تکسالی) کے ہندوتوا لیڈر، جو اپنے متنازعہ بیانات اور خاص طور پر سکھ برادری کے خلاف بیان بازی کے لیے مشہور ہیں، کو مرتسر میں گوپال مندر کے سامنے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، جہاں وہ احتجاج کر رہے تھے۔

سکھوں کے خلاف ان کے بیانات کی وجہ سے انہیں سخت سیکورٹی فراہم کی گئی تھی اور ان کی حفاظت میں 15 بندوق بردار تعینات کیے گئے تھے۔

سوری کو نفرت انگیز تقریر کے چھ مقدمات درج تھے، ان میں سے زیادہ تر مقدمات ان کے خلاف سکھ تنظیموں نے درج کیے تھے، اس کے خلاف ایس سی ایس سی ایکٹ کے تحت دو کیس درج کیے گئے تھے۔

نومبر 2017 میں، سوری کو عام لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور ہندوؤں اور سکھوں کے درمیان ہم بھائی چارے کو بگاڑنے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نیز 2020 میں انہوں نے مسلمانوں کی مذہبی تنظیم تبلیغی جماعت کے حوالے سے بھی ایک متنازعہ بیان دیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پنجاب کے ڈی جی پی گورو یادو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سدھیر سوری پر فائرنگ کرنے والا ایک مقامی دکاندار ہے جس کی احتجاجی جگہ کے قریب دکان ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .