۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
تصاویر/ نشست خبری کنگره بین المللی بزرگداشت علامه میر حامد حسین لکهنوی(ره)

حوزہ / علمِ منطق کے استاد نے میر حامد حسین کو ایک عظیم منطق دان اور ماہرِ حدیث گردانتے ہوئے کہا: اہل بیت علیہم السلام کے دفاع کے لیے مختلف علوم اور تکنیکوں کی صلاحیت کو بروئے کار لانا ایک بہت بڑا سبق اور طریقۂ کار ہے جو علامہ میر حامد حسین نے ہمیں سکھایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، آستان قدس رضوی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے سی ای او ڈاکٹر احد فرامرز قراملکی نے علامہ میر حامد حسین بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کے سلسلہ میں منعقدہ پریس کانفرنس کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا: علامہ میر حامد حسین دین و مذہب، راہِ امامت اور معارفِ دینی کے مدافع اور دینی تعلیمات کے سلسلہ میں انتھک شخصیت کے مالک تھے۔

انہوں نے کہا: میر حامد حسین نے تحقیقی میدان میں بہت زیادہ مصائب و مشکلات کو برداشت کیا۔ ان کا تہذیبی کردار اور کتاب عبقات الانوار جیسا لازوال کام ہماری نسل کے لیے مختلف شعبوں میں رہنمائی اور مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

آستان قدس رضوی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے سی ای او نے مغرب میں استدلال کے نئے ابھرتے ہوئے رجحان کی تشکیل اور دنیا میں شواہد پر مبنی علمی کتابوں کی تحریر کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: عبقات الانوار ایک ایسی بہترین اور دلائل پر مبنی کتاب ہے جو تمام علمی باریکیوں اور اشاروں سے مزین ہے اور بلکہ باقی تمام منبع کتابوں کے لئے بھی نمونہ ہے جو اپنی تمام افکارِ محتوائی کو بخوبی اثبات کرتی ہے۔

ڈاکٹر قراملکی نے علامہ میر حامد حسین کو ایک عظیم منطق دان اور ماہرِ حدیث گردانتے ہوئے کہا: اہل بیت علیہم السلام کے دفاع کے لیے مختلف علوم اور تکنیکوں کی صلاحیت کو بروئے کار لانا ایک بہت بڑا سبق اور طریقۂ کار ہے جو علامہ میر حامد حسین نے ہمیں سکھایا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .