۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
افغانستان

حوزہ/ افغانستان میں شدید برف باری اور ہوا کے درجہ حرارت میں کمی کے بعد طالبان کی عبوری حکومت کی قدرتی آفات سے نمٹنے کی وزارت نے اعلان کیا کہ حالیہ دنوں میں سردی کی وجہ سے کم از کم 70 افراد کی موت واقع ہو گئ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں شدید برف باری اور ہوا کے درجہ حرارت میں کمی کے بعد طالبان کی عبوری حکومت کی قدرتی آفات سے نمٹنے کی وزارت نے اعلان کیا کہ حالیہ دنوں میں سردی کی وجہ سے کم از کم 70 افراد کی موت واقع ہو گئ ہے۔

وزارت نے بتایا کہ سرد موسم کی وجہ سے متعدد لوگوں کی موت کے علاوہ 70,000 سے زائد مویشی بھی اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

طالبان حکام کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بیشتر صوبوں میں درجہ حرارت انتہائی سرد رہا ہے، بشمول صوبہ ’غور‘ میں، ہفتے کے آخر میں یہاں کا درجہ حرارت-33 (منفی 33 ڈگری) تک پہنچ گیا۔

گزشتہ چند دنوں کے دوران مختلف افغانستان کے صوبوں سے سرد موسم کی وجہ سے ہونے والی انسانی اور جانوروں کی ہلاکتوں کے بارے میں متعدد رپورٹس شائع ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع نے سردی سے نمٹنے اور جانی نقصان سے بچنے کے لیے کم سے کم سہولیات کی کمی کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے مقامی حکام کے پاس مسائل سے نمٹنے کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ دوسری جانب طالبان کی خواتین سے متعلق پالیسی کی وجہ سے متعدد بین الاقوامی اداروں نے اپنی خدمات معطل کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں شدید سردی سے افغانستان کے شہریوں کا بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .